Advertisement
Advertisement
Advertisement

ویڈیو گیم ’کال آف ڈیوٹی‘ کا نیا سیزن تہلکہ مچانے کو تیار

Now Reading:

ویڈیو گیم ’کال آف ڈیوٹی‘ کا نیا سیزن تہلکہ مچانے کو تیار

دنیا بھر میں سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ ہونے والے ویڈیوگیمز ’کال آف ڈیوٹی‘ موبائل سیزن 11 کو رواں ہفتے ریلیز کردیا جائے گا۔

اگر آپ اسمارٹ فون یا کمپیوٹر پر ویڈیو گیمز کھیلنے کے شوقین ہیں تو پھر یقیناً آپ نے سسپنس، ایکشن، اور جنگ و جدل سے بھرپور گیم’ کال آف ڈیوٹی ‘ کم از کم ایک بار ضرور کھیلا ہوگا۔

اس گیم کی مقبولیت کا اندازاہ اس بات سے بھی لگایا جا سکتا ہے کہ 2003 میں ڈیسک ٹاپ کمپوٹر کے لیے متعارف ہونے والا یہ گیم 15 سال بعد بھی، کمپیوٹر اور موبائل کے ساتھ ساتھ پلے اسٹیشن اور ایکس باکس جیسے گیمنگ کنسولز پر بھی اپنی مقبولیت برقرار رکھے ہوئے ہے۔ اور رواں سال کی پہلی سہہ ماہی تک اس 400 ملین سے زائد کاپیاں فروخت ہوچکی تھی۔

کال آف ڈیوٹی کو گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے مطابق ’ فرسٹ پرسن شوٹنگ گیم ‘ میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والے گیم کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

کال آف ڈیوٹی موبائل سیزن 11 نئےمیدان جنگ کے ساتھ اسی ہفتے ریلیز ہونے جا رہا ہے۔

اس نئے سیزن میں کھلاڑیوں کے لیے کیا ہوگا؟

Advertisement

گیمنگ کی دنیا سے تعلق رکھنے والے تجزیہ کاروں کے مطابق توقع ہے کہ کال آف ڈیوٹی کے نئے سیزن کو اسی ماہ کی 17 تاریخ سے شروع کردیا جائے گا۔  اگرچہ یہ تاریخ ابھی تک حتمی نہیں ہے لیکن ماضی میں شروع کیے جانے والے سیزن کو مد نظر رکھتے ہوئے اس بات کا قوی امکان ہے۔

سیزن 11 سے کیا امیدیں رکھنی چایئے؟

رپورٹ کے مطابق دسمبر کی مناسبت سے اس کی تھیم برف باری یا سرد موسم پر مشتمل ہونے کی توقع ہے اورہوسکتا ہے کہ اسے ان فروزن ( غیر منجمد ) کا نام دیا جائے ۔

https://twitter.com/PlayCODNews/status/1470182209097187331?s=20

نیا نقشہ

سیزن 11 میں شامل جس فیچر کی تصدیق کی گئی ہے وہ اس میں شامل کیا گیا نیا نقشہ اور اس سیزن میں ایک آئس بریکر کی لینڈنگ ہے جب کہ اس میں شامل نقشے کو ماضی میں کال آف ڈیوٹی Black Ops 4 میں دیکھا گیا تھا، جس میں ایک آبدوز کو برف میں منجمد دکھائی گیا تھا۔

Advertisement

نئے ہتھیار

کال آف ڈیوٹی موبائل سیزن 11 میں کھلاڑیوں کے لیے نئی سب مشین گنز ( ایس ایم جیز)، جدید ڈسک تھرورر اور نئے اسٹور اسٹریک ( کا ل آف ڈیوٹی میں استعمال ہونے والا ملٹی پلیئرز میکنک سسٹم )بھی شامل کیے گیے ہیں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دوران ڈرائیونگ باتیں کرنے اور مشورے دینے والی کار تیار
صارفین کیلئے بڑی خبر؛ کیا واٹس ایپ جلد ایپل واچ پر دستیاب ہوگا؟
’اسمارٹ فون کیس‘ جو آپ کو موبائل کی لت سے چھٹکارہ دلائے!
زمین سے 40 ہزار گھنٹے کا مشاہدہ؛ مِلکی وے کہکشاں کی نئی اور حیران کن تصویر جاری
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر