
کمپیوٹر کی پروگرامنگ لینگویج میں پیدا ہونے والے نقص نے دنیا بھر کو ایک نئے وائرس کے خطرے سے دوچار کردیا ہے۔ یہ وائرس کرپٹو کرنسی مائننگ کی آڑ میں کمپیوٹر نیٹ ورکس کو اپنا نشانہ بنا رہا ہے۔
برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق نئے کمپیوٹر وائرس Log4Shell نے دنیا بھر میں سائبر سیکیورٹی کے ماہرین کو پریشانی میں مبتلا کردیا ہے۔ کیوں کہ یہ وائرس ہرایک منٹ میں 100 مرتبہ کمپیوٹر نیٹ ورک کو ہیک کرنے کی کوشش کرتا ہے۔
سائبر سیکیورٹی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ جاوا پروگرامنگ میں خامی سے پیدا ہونے والا یہ کمپیوٹر کوڈ اس وقت دنیا بھر کے 40 فیصد سے زائد کارپوریٹ نیٹ ورک کو اپنا نشانہ بنانے کی کوشش کر چکا ہے۔
اس بابت امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ایک سیکیورٹی نقص Log4shell نے دنیا بھر کے کارپوریٹ نیٹ ورکس کو ’ شدید خطرے‘ سے دوچار کردیا ہے، جب کہ اس وائرس کو بڑے پیمانے پر جرائم پیشہ گروہ بھی استعمال کر رہے ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ اس وائرس کے سدباب کے لیے حل جاری کیا جاچکا ہے لیکن اس پر عمل درآمد کرنے کی ضرورت ہے۔ اس نئے وائرس کی وجہ سے مقبول ایپلی کیشنز اور کلاؤڈ سروسز بھی متاثر ہوچکی ہے۔
سائبر سیکیورٹی کمپنی سونا ٹائپ کا اس بارے میں کہنا ہے کہ یہ وائرس پروگرامنگ لینگویج جاوا کے Log4j میں موجود کوڈ میں خامی کا نیتجہ ہے جسے دنیا بھر میں آن لائن سروسز کے لیے چلنے والے کمپیوٹرز میں استعمال کیا جا رہا ہے۔ یہ کوڈ بڑے عوامی رییپوزیٹری ( کمپیوٹنگ سسٹم کے متعلق معلومات کا مجموعہ ) اوپن سورس جاوا کمپونینٹ کی جانب سے 84 ملین بار ڈاؤن لوڈ ہوچکا ہے۔
سیکیورٹی ویب سائٹ چیک پوائنٹ کے مطابق ہیکرز آپ کسی بھی سسٹم پر ’ Critical’ ،‘ Emergency‘ یا کسی مخصوص ایڈریس کے ساتھ ای میل بھیج کر آپ کی ساری معلومات کو چرا سکتے ہیں۔
اس وائرس کو گزشتہ ماہ چینی ٹیکنالوجی کمپنی علی بابا کے ریسرچرز نے دریافت کیا تھا تاہم اسے عوامی طور پر بڑے پیمانے پر توجہ جاوا استعمال کرنے والی ہوسٹنگ سروس ’مائن کرافٹ‘ کو متاثر کرنے کے بعد ملی۔
امریکا کی سائبر سیکیورٹی اور انفرا اسٹرکچر سیکیورٹی ایجنسی کی ڈائریکٹر جین ایسٹر نے اس وائرس سے پیدا ہونے والی صورت حال کو تشویش ناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ’ یہ بات بالکل واضح ہے کہ اس سے دنیا بھر کے کمپوٹر نیٹ ورکس کوشید نوعیت کے خطرات لاحق ہیں۔
مائیکروساٖفٹ کے ریسرچرز کا اس بارے میں کہنا ہے کہ وہ ہیکرز کی جانب سے Log 3Shell کا استعمال دیکھ چکے ہیں جو ہیکنگ کے لیے صارفین کے کمپیوٹر سسٹمز میں کرپٹو کرنسی کی مائننگ کرنے والے نقصان دہ سافٹ ویئر انسٹال کرکے ان کی لاگ انز کی تفصیلات اور پاس ورڈ چُرا رہے ہیں، جب کہ اس کے ساتھ ساتھ وہ متاثرہ کمپیوٹر میں موجود ڈیٹا کو بھی ایکسٹریکٹ کرلیتے ہیں۔
سائبر سیکیورٹی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ اس وائرس سے تحفظ کے لیے اپنے کمپیوٹر کے سافٹ اور ایپلی کیشن کو اب ڈیٹ رکھیں.
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News