خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے کارروائی کر کے مصالحہ جات تیار کرنے والی فیکٹریز پر چھاپے مار لئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے مختلف علاقوں میں ملاوٹ مافیا کے خلاف کارروائیاں کر کے ٹاؤن ٹو میں مصالحہ جات تیار کرنے والی فیکٹریز پر چھاپے مار کر ہزاروں کلو مضر صحت مصالحہ جات برآمد کر لئے ہیں۔
فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے بتایا کہ مصالحہ جات میں مضر صحت رنگوں کا استعمال کیا جارہا تھا جبکہ دو فیکٹریاں سیل کردی گئی ہیں۔
فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے ضلع خیبر کے علاقے جمرود میں کارروائی کر کے 4 ہزار کلو سے زائد ممنوع چائنہ سالٹ برآمد کر لی گئی ہے۔
فوڈ سیفٹی اتھارٹی کا کہنا ہے کہ صوبے میں چائنہ سالٹ کی خرید و فروخت پر پابندی عائد ہے اور چائنہ سالٹ ضبط کر لی گئی ہے۔
ڈی جے فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے مزید کہا کہ صحت عامہ کو نقصان پہنچانے والے عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
واضح رہے کہ خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی کا پشاور اور ضلع خیبر میں ملاوٹ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
