Advertisement
Advertisement
Advertisement

کوئٹہ: سرکاری اسپتالوں میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کا احتجاج جاری

Now Reading:

کوئٹہ: سرکاری اسپتالوں میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کا احتجاج جاری

کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر کے سرکاری اسپتالوں میں ینگ ڈاکٹرزایسوسی ایشن کا احتجاج جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹرز کی جانب سے صوبے بھر کے سرکاری اسپتالوں کی او پی ڈیز اور انڈور سروسز کا بائیکاٹ جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق سول اسپتال کوئٹہ میں اپنے گرفتار ڈاکٹرز کی رہائی کیلئے احتجاجی کیمپ بھی قائم کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ میں ینگ ڈاکٹرز کا آج ریڈزون میں داخلے کا اعلان

Advertisement

او پی ڈیز اور انڈور سروسز کا بائیکاٹ 20 روز سے جاری ہے جس کے باعث مریض رل گئے ہیں، دور دراز علاقوں سے آئے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز ینگ ڈاکٹرز کی جانب سے ریڈ زون تک ریلی اور وزیراعلیٰ ہاؤس کے گھیراؤ کی کوشش کی گئی تھی، پولیس کی بھاری نفری نے ینگ ڈاکٹرز کو ریڈ زون میں داخلے سے روک دیا تھا۔

ڈاکٹرز کی جانب سے سرکاری اسپتالوں میں سہولیات کے فقدان نجکاری سمیت دیگر مطالبات کے حق میں احتجاج کیا جارہا ہے۔

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ جب تک مطالبات تسلیم نہیں کیے جاتے احتجاج جاری رہے گا۔

ینگ ڈاکٹرز کا مزید کہنا ہے کہ صوبائی حکومت نے سنجیدگی نہ دکھائی تو ایمرجنسی سروسز کے بائیکاٹ کا بھی اعلان کیا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر