Advertisement
Advertisement
Advertisement

 پی ٹی آئی کی حکومت ملک کو مسائل کے سمندر میں ڈبو چکی ہے، شہباز شریف

Now Reading:

 پی ٹی آئی کی حکومت ملک کو مسائل کے سمندر میں ڈبو چکی ہے، شہباز شریف
وزیر اعظم کا راول چوک فلائی اوور منصوبے میں تاخیر کی تحقیقات کا حکم

وزیر اعظم کا راول چوک فلائی اوور منصوبے میں تاخیر کی تحقیقات کا حکم

شہبا ز شریف کا کہنا ہےکہ پی ٹی آئی کی حکومت ملک کو مسائل کے سمندر میں ڈبو چکی ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف کا اپنے بیان میں کہنا ہےکہ موجودہ حکومت نے تین سال میں ملک کو مہنگائی، غربت اور بے روزگاری کے سمندر میں ڈبو دیا ہے، موجودہ حکومت عوام سے انتقام لے رہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ جنہیں امنگیں تھیں، وہ اس ناقص کاکردگی پر مایوس ہوچکے ہیں ، تین سال میں کوئی مثبت  تبدیل نہیں لائی جاسکی۔

شہباز شریف نے کہاکہ سوئی سدرن گیس نجی صنعت اور مقامی پیداواری یونٹس کو آج سے گیس بند کردی ہے ، کیا یہ تبدیلی ہے؟ گیس کی اس بندشن کے نتیجے میں لاکھوں لوگ بے روزگار ہوجائیں گے، کیا یہ تبدیلی لانی تھی ؟

مسلم لیگ ن کے نائب صدر نے کہاکہ سوئی ناردرن گیس سے خیبرپختونخوا کے ایکسپورٹرز کو 9 ڈالر ایم ایم بی ٹی یو گیس ملی ، یہ تبدیلی لانی تھی؟ ملک میں گھی ساڑھے 400 روپے کلو مل رہا ہے، کیا اسے تبدیلی کہا جائے ؟

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی کا طوفان ہے اور غریب عوام ہیں، کیا اسے تبدیلی کہتے ہیں؟ اسٹیٹ بینک ایک مرتبہ پھر شرح سود بڑھا نے جارہا ہے، کیا یہ تبدیلی ہے؟ دانستہ 10.2 فیصد سود پر ملنے والے قرض کو ساڑھے11 فیصد میں لیاجائے اور قومی خزانے کو 70 کروڑکا نقصان پہنچایا جائے، کیا یہ تبدیلی ہے؟

شہباز شریف نے کہاکہ پنجاب میں سیمنٹ کے لائسنس کھلے عام بیچے جارہے ہیں، یہ ہے وہ تبدیلی؟ پاکستان دنیا میں تیسرا سب سے مہنگا ترین ملک بن گیا، کیا یہ تبدیلی ہےَ؟ پاکستان میں بھارت سے دوگنا مہنگائی زیادہ ہے، جنوبی ایشیا میں سب سے زیادہ مہنگائی یہاں ہے ، اسے تبدیلی کہیں؟

اپوزیشن لیڈر نے کہاکہ پاکستان سے مچھلی کی برآمد کم ہوگئی ، اسے تبدیلی کہتے ہیں؟ گوادر کے عوام حکومت کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے ہیں، ان کے حقوق چھیننے جارہے ہیں، یہ تبدیلی ہے ؟پاکستان کا اسٹیٹ بینک حکومت پاکستان کو قرض نہ دے ، یہ تبدیلی ہے؟

ان کا کہنا تھا کہ بینک دولت پاکستان آئی ایم ایف کے قابو میں آجائے ، اسے تبدیلی کہتے ہیں؟ تین سال میں 20 ہزارارب روپے کا قرض ملک پر چڑھادیاگیا، یہ ہے تبدیلی ؟

مسلم لیگ ن کے نائب صدر نے مزید کہاکہ 71 سال میں جو مجموعی قرض لیاگیا، پی ٹی آئی نے 49 مہینوں میں اس کا 69 فیصد لے لیا، یہ ہے تبدیلی؟

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ترجمان طالبان نے استنبول مذاکرات سے متعلق حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا، پاکستان
سابق وزیراعلیٰ سندھ اور سینئر پی پی رہنما آفتاب شعبان میرانی انتقال کرگئے
بھاڑ میں جائے فورتھ شیڈول ، مولانا فضل الرحمان پٹڑی سے اتر گئے
مشرقی محاذ پر شکست کے بعد مودی کی بولتی بند ہو گئی ، خواجہ آصف
بھارت اپنی ناپاک سازشوں سے باز نہ آیا، جاسوس ملاح پکڑا گیا
سندھ میں جدید موبائل ویٹرنری سہولیات متعارف، 65 ایمبولینسز خریدنے کا منصوبہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر