Advertisement
Advertisement
Advertisement

کھاد کی قیمتیں کم کرنے کا دعویٰ عمران خان حکومت کا ایک اور سبز باغ نکلا، حمزہ شہباز

Now Reading:

کھاد کی قیمتیں کم کرنے کا دعویٰ عمران خان حکومت کا ایک اور سبز باغ نکلا، حمزہ شہباز

حمزہ شہباز شریف کا کہنا ہےکہ کسان پورٹل، کسان کارڈ اور کھاد کی قیمتیں کم کرنے کے دعوے عمران خان حکومت کا ایک اور سبز باغ نکلا۔

مسلم لیگ ن کے نائب صدر اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز شریف نے گندم کی کاشت کے موقع پر کھاد بحران پر  تشویش کا اظہہار کرتے ہوئے کہاکہ اقتدار کے نشے میں دھت حکمرانوں کو کسانوں کے مسائل کا ادراک ہی نہیں ہے۔

انہوں نے کہاکہ کھاد کی ایک بوری کے لئے کسان لائنوں میں لگ کر ذلیل و خوار ہو رہے ہیں، پورے پنجاب میں گندم کی کاشت کے موقع پر کھاد غائب کرنے کے پیچھے کون سا مافیا سرگرم ہے سب کو پتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : شریف خاندان کیلئے ناجائز اثاثے بنانے میں حمزہ شہباز کا کردار

حمزہ شہباز شریف نے کہاکہ رحیم یار خان ، صادق آباد اور خان پور سمیت جنوبی پنجاب میں کھاد سرے سے غائب ہے، ڈی اے پی کی ایک بوری کی قیمت 10 ہزار روپے سے بھی زیادہ ہے جبکہ یوریا کھاد کی بوری کی قیمت دو ہزار پانچ سو روپے ہو گئی ہے۔

Advertisement

مسلم لیگ ن کے نائب صدر نے مزید کہاکہ یہ حکومت ملکی معیشت کو ٹھکانے لگانے کے بعد پاکستان کو غذائی بحران میں بھی دھکیل چکی ہے۔

دوسری جانب مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہےکہ موجودہ حکومت نے تین سال میں ملک کو مہنگائی، غربت اور بے روزگاری کے سمندر میں ڈبو دیا ہے، موجودہ حکومت عوام سے انتقام لے رہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ جنہیں امنگیں تھیں، وہ اس ناقص کاکردگی پر مایوس ہوچکے ہیں ، تین سال میں کوئی مثبت  تبدیل نہیں لائی جاسکی۔

شہباز شریف نے کہاکہ سوئی سدرن گیس نجی صنعت اور مقامی پیداواری یونٹس کو آج سے گیس بند کردی ہے ، کیا یہ تبدیلی ہے؟ گیس کی اس بندشن کے نتیجے میں لاکھوں لوگ بے روزگار ہوجائیں گے، کیا یہ تبدیلی لانی تھی ؟

مسلم لیگ ن کے نائب صدر نے کہاکہ سوئی ناردرن گیس سے خیبرپختونخوا کے ایکسپورٹرز کو 9 ڈالر ایم ایم بی ٹی یو گیس ملی ، یہ تبدیلی لانی تھی؟ ملک میں گھی ساڑھے 400 روپے کلو مل رہا ہے، کیا اسے تبدیلی کہا جائے ؟

 

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سندھ کے 14 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کب ہوں گے؟ اعلان ہوگیا
جعلی ڈگری کیس؛ جمشید دستی کو 7 سال قید کی سزا
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 80 واں اجلاس؛ وزیر اعظم لندن سے نیویارک روانہ
سیلاب دو دلوں کو ملنے سے نہ روک سکا، دلہا کشتی پر دلہن بیاہ لایا
وزیراعظم کی تجارت اور سرمایہ کاری کیلئے قابل عمل منصوبوں پر کام کی ہدایت
بلوچستان؛ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ہدایات پر منشیات کیخلاف فیصلہ کن مہم کا آغاز
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر