Advertisement
Advertisement
Advertisement

تبادلوں اور غیرقانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی نہ کرنے پر عدالت نے جھاڑ پلادی

Now Reading:

تبادلوں اور غیرقانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی نہ کرنے پر عدالت نے جھاڑ پلادی
SHC

سندھ ہائیکورٹ نے افسران کے تبادلے اورغیر قانونی تعمیرات کےخلاف کارروائی نہ کرنے پر ڈی جی ایس بی سی اے کو جھاڑ پلا دی۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں تیزی کے ساتھ تبادلوں سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس میں ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی عدالت میں پیش ہوئے۔

جسٹس ظفر احمد راجپوت نے دوران سماعت سوال کیا کہ تیزی سے ٹرانسفر کیوں ہو رہے ہیں؟ کیا یہ گڈ گورننس کی تعریف میں آتا ہے؟ محسوس ہوتا ہے، ہمارے فیصلے کو روندنے کے لیے ایسا کیا جاتا ہے۔

ڈی جی ایس بی سی اے نے عدالت میں اعتراف کیا کہ ہمیں نااہلی سمیت دیگر مسائل کا سامنا ہے۔

جسٹس ظفر احمد راجپوت نے کہا کہ اگر کرپٹ، نااہل افسران ہیں تو انہیں گھر کیوں نہیں بھیجتے؟

Advertisement

وکیل ایس بی سی اے نے عدالت کو بتایا کہ ایس بی سی اے میں ٹرانسفر پوسٹنگ کی مدت کا کوئی معیار نہیں۔

سندھ ہائی کورٹ نے کہا کہ ایک کیس میں تین افسران کا تبادلہ کیا گیا ہے۔ اس کو ہم کیا سمجھیں؟ لیاری میں چھ منزلہ عمارت بغیر منظوری کے کیسے بن گئی؟ بتائیں! لیاری میں غیرقانونی تعمیرات کے خلاف کیا ایکشن لیا؟

وکیل ایس بی سی اے نے کہا کہ کارروائی کریں تو لیاری میں امن و امان کا مسئلہ پیدا ہوجاتا ہے جس پر عدالت نے کہا کہ اس کیس کو وقفے کے بعد سنیں گے۔

وفقے کے بعد سندھ ہائی کورٹ کے حکم پر ڈی جی ایس بی سی اے عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے ایس بی سی اے افسران کو جھاڑ پلاتے ہوئے کہا کہ جس افسر کو غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کا حکم دیا جاتا ہے اس کا تبادلہ کردیا جاتا ہے۔ افسران کے تیزی سے تبادلوں سے غیرقانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کیسے ہوگی؟

عدالت نے ڈی جی ایس بی سی اے سے افسران کے تبادلوں کا طریقہ کار طلب کرتے ہوئے سماعت مزید 18 جنوری تک ملتوی کردی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہمارے کوئی جارحانہ عزائم نہیں، یہ اول و آخر ایک دفاعی معاہدہ ہے، خواجہ آصف
کراچی کے پانی کے مسئلے کے حل کے لیے مشترکہ کوششیں ضروری ہیں، بلاول بھٹو
سعودیہ سے دفاعی معاہدہ کسی تیسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہوگا ، دفتر خارجہ
آج سونے کے بھاؤ کیا رہے؟ جانئے
غیر ملکی امداد سے چلنے والے منصوبے میں پیاروں پر کرم نوازی کا انکشاف
پاکستان اور چین کے درمیان 3 اہم مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر