Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی میں سردی کی شدت میں مزید اضافے کا امکان، محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا

Now Reading:

کراچی میں سردی کی شدت میں مزید اضافے کا امکان، محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا

شہر قائد میں کل سے سردی کی شدت میں مزید اضافے کا امکان بتایا جارہا ہے۔

محکمہ موسمیات نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مغربی ہواؤں کا سسٹم پاکستان پر اثرانداز ہورہا ہے، سسٹم کے باعث پاکستان کے شمالی علاقوں میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔

سسٹم سے کراچی میں بھی سردی کی شدت میں اضافے اور درجہ حرارت گرنے کا امکان ہے جبکہ رات میں درجہ حرارت 10 سے 11 ڈگری کے درمیان رہ سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 16 دسمبر کے بعد درجہ حرارت مذید کم ہوکر سنگل ڈیجٹ میں آسکتے ہیں۔

دوسری جانب بلوچستان کے بالائی علاقوں میں بھی یخ بستہ ہواؤں کی وجہ سے سردی کی شدت بڑھتی جا رہی ہےجبکہ گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود اور موسم شدید سرد ہے۔

Advertisement

میٹ آفس کے مطابق دسمبر سے فروری کے دوران ملک کے جنوبی حصوں میں معمول سے قدرے کم  جبکہ وسطی حصوں میں معمول کے قریب بارشیں متوقع ہیں۔

اس دوران گلگت بلتستان، کشمیر اور خیبر پختونخوا کے شمالی حصوں میں معمول سے قدرے زیادہ بارشیں متوقع ہیں۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حکومت نے 24 سرکاری ادارے فروخت کرنے کا فیصلہ کرلیا، وزیر خزانہ
دسویں تھل جیپ ریلی 2025 کے رنگا رنگ مقابلوں کا کل سے آغاز
پاکستان اور افغان طالبان رجیم کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور کل استنبول میں ہوگا
سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر مادہ ریچھ "رانو" اسلام آباد منتقل
پاک فوج ملک سے دہشتگردی کے ناسور کو عوام کے تعاون سے ختم کرنے کیلئے پرعزم
بابا گرونانک کا 556واں جنم دن؛ وزیراعظم کی سکھ برادری کو مبارکباد
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر