کراچی کے علاقے نیو کراچی میں سیکٹر فائیو جے میں سڑک پر تیز دھار آلے کے پے در پے وار سے جوان خاتون ہلاک ہو گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقتولہ صبا اپنے ملازم کے ساتھ موٹر سائیکل پر کہیں جا رہی تھی، قتل کی واردات میں مقتولہ کا پڑوسی غضنفر ملوث ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ نوجوان خاتون کو قتل کرنے کے بعد ملزم فرار ہوگیا، پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم کے بھائیوں کو حراست میں لے لیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق مقتولہ اور ملزم کے اہلِ خانہ میں پہلے بھی کچرا پھینکنے پر لڑائی جھگڑا ہوتا رہا ہے جبکہ ملزم غضنفر نشے کا بھی عادی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
