
مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نوازشریف منگل کو روانہ ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نوازشریف منگل کو روانہ ہوں گے، ایئر ایمبولینس منگل کی صبح لاہور پہنچے گی، ڈٓاکٹرز نوازشریف کو سفر کے قابل بنانے کیلئے ادویات دے رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق مریم اورنگزیب نے کہا کہ سا بق وزیر اعظم نوازشریف کا آج صبح دوبارہ تفصیلی معائنہ کیا گیا ہے، ڈاکٹرز صلاح مشورے کے بعد پلیٹ لیٹس بڑھانے کیلئے ہائی ڈوز پر مشتمل ادویات دے رہے ہیں ۔
انھوں نے مزید کہا کہ نوازشریف کو سفر کے قابل بنانے کیلئے محفوظ طبی حکمت عملی اختیار کی گئی ہے، طبی خطرات کو کم سطح پر لانے کیلئے بھی ادویات جاری ہیں۔
قوم سے دعا کی خصوصی اپیل ہے دعا کریں کہ محمد نواز شریف کا سفر بخیر رہے اور اللہ تعالی ان کو صحت کاملہ عطا فرمائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News