وفاقی حکومت نے سیکرٹری ٹی ڈیپ کو ہٹانے کا فیصلہ واپس لے لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی میں انتظامی بحران کے باعث وفاقی حکومت نے سیکرٹری ٹی ڈیپ کو ہٹانے کا فیصلہ واپس لے لیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ احسن منگی کی خدمات سندھ حکومت سے واپس لے کر انہیں دوبارہ سیکریٹری ٹی ڈیپ تعینات کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔
وفاقی کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے سمری کی منظوری لے لی گئی ہے۔
اس سے قبل سی ای او ٹی ڈیپ عارف خان مستعفی ہوگئے تھے جبکہ احسن منگی کو سیکرٹری کے عہدے سے ہٹاکر ان کی خدمات سندھ حکومت کے سپرد کی گئی تھیں ۔
سی ای او اور سیکریٹری کے نہ ہونے سے ٹی ڈیپ میں انتظامی بحران پیدا ہوا ۔اب احسن منگی کو دوبارہ سیکریٹری ٹی ڈیپ تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن جلد اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کرے گی ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
