Advertisement
Advertisement
Advertisement

جب تک فیکٹری نہیں گراتے، جھگیوں کو ہاتھ نہیں لگائیں، عدالت کا سی ڈی اے کو حکم

Now Reading:

جب تک فیکٹری نہیں گراتے، جھگیوں کو ہاتھ نہیں لگائیں، عدالت کا سی ڈی اے کو حکم
IHC

توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی کی ضمانت منظور، رہائی کا حکم

عدالت نے  سی ڈی اے کو حکم دیا ہے کہ جب تک فیکٹری نہیں گراتے آپ جھگیوں کو ہاتھ نہیں لگائیں گے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سی ڈی اے کے جھگیوں کے خلاف جگہ خالی کرنے کا نوٹس معطل کرتے ہوئے اپنے ریمارکس میں کہا کہ سی ڈی اے کا مؤقف ہے کہ گرین ایریا کی وجہ سے اس علاقہ کو کلئیر کروایا جا رہا ہے۔ عدالت پر ظاہر ہوا ہے کہ قانون کی خلاف ورزی پر ایک غیر قانونی بلڈنگ بھی تعمیر کی گئی ہے۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے استفسار کیا کہ سی ڈی اے نے این او سی دیا ہے تو عدالت کو مطمئن کریں کہ کس قانون کے تحت دیا۔ جھگیوں والوں کے بھی حقوق ہیں عدالت اجازت نہیں دے گی کہ ان کے حقوق کی خلاف ورزی ہو۔

تین عدالتی معاونین وکلا عدنان حیدررندھاوا، عمراعجاز گیلانی اور دانیال حسن عدالت کے حکم پر ای الیون جھگیوں کا دورہ کرنے کے بعد رپورٹ پیش کردی۔ عدالتی معاونین نے رپورٹ میں جھگیوں کے ساتھ ایک فیکٹری کی بھی نشاندہی کی۔ عدالت نے خاتون کی عارضی درخواست کو رٹ پٹیشن میں تبدیل کرکے سی ڈی اے کو نوٹس جاری کر رکھے ہیں۔

سی ڈی اے وکیل حافظ عرفات نے عدالت کو بتایا کہ ہم نے جھگیوں والوں کو نوٹس ایشو کیا ہے آپریشن شروع نہیں کیا۔

Advertisement

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے استفسار کیا کہ یہ فیکٹری ادھر کیسے بنی ہے؟ کیا یہ ایکوائرڈ لینڈ ہے؟

سی ڈی اے افسر نے بتایا کہ میرے خیال میں یہ فورسز کے ہیڈ کوارٹرز کی جگہ ہے وہاں فیکٹری لگی ہے۔

چیف جسٹس  نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے پوچھا کہ جھگیوں والے بچاروں کو تو آپ نوٹس دے رہے ہیں کیا اس فیکٹری کے خلاف آپ نے ایکشن لیا ہے؟ کیا یہاں قانون کوئی نہیں ہے۔ کیا ریگولیشن کچھ نہیں ہے؟ ہر روز یہاں عدالت کو حیرانی ہوتی ہے جس کی جو مرضی ہے کیے جا رہا ہے۔

چیف جسٹس نے سی ڈی اے افسر سے استفسار کیا کہ جھگیاں آپ کو نظر آگئیں کیا وہ فیکٹری آپ کو نظرنہیں آتی؟

سی ڈی اے افسر نے بتایا کہ ممبر پلاننگ کے نوٹس میں یہ بات لے آتے ہیں۔

چیف جسٹس نے کہا کہ کسی کے نوٹس میں لانے کی بات نہیں۔ فیکٹری غیر قانونی ہے تو جا کر ایکشن لیں۔ جب تک آپ فیکٹری کو نہیں گراتے آپ ان جھگیوں کو ہاتھ نہیں لگائیں گے۔ اگر آپ کی اجازت کے بغیر لگی ہے تو ان کے خلاف کارروائی کرکے عدالت کو بتائیں۔ جھگیوں والے بچاروں پر آپ چڑھ دوڑتے ہیں اور ان کو پوچھتے بھی نہیں۔ این ایل سی کی ہے جس کی بھی ہے غیر قانونی ہے تو گرائیں۔ اگر قانونی ہے تو عدالت کو بتائیں کہ کیسے فیکٹری یہاں پر لگ سکتی ہے۔

Advertisement

سی ڈی اے کے وکیل حافظ عرفات نے کہا کہ وہاں ٹف ٹائل کی مینوفیکچرنگ ہوسکتی ہے نا ہونی چاہیے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جھگیوں کے خلاف آپریشن روکتے ہوئے مذید سماعت دس جنوری تک ملتوی کردی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ترجمان طالبان نے استنبول مذاکرات سے متعلق حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا، پاکستان
سابق وزیراعلیٰ سندھ اور سینئر پی پی رہنما آفتاب شعبان میرانی انتقال کرگئے
بھاڑ میں جائے فورتھ شیڈول ، مولانا فضل الرحمان پٹڑی سے اتر گئے
مشرقی محاذ پر شکست کے بعد مودی کی بولتی بند ہو گئی ، خواجہ آصف
بھارت اپنی ناپاک سازشوں سے باز نہ آیا، جاسوس ملاح پکڑا گیا
سندھ میں جدید موبائل ویٹرنری سہولیات متعارف، 65 ایمبولینسز خریدنے کا منصوبہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر