
پیپلز پارٹی لاہور کے صدر اسلم گل نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے عوام کو زندہ درگور کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلم گل کی زیرِ صدارت لاہور ایگزیکٹو کا اجلاس ہوا جس میں عاطف رفیق، امجد جٹ، سید احمر رضا، زاہد ذو الفقار، آصف ناگرہ، عابد صدیقی، راجہ شبیر، راو شجاعت، فیضان محی الدین، ضیاء ناگرہ، زاہد علیشاہ، عمر ایاز، میاں اسلم، ریاض جٹ، رانا یوسف، منیر ڈگرا، اکرم ڈوگر، شیخ عرفان، منشا پرنس، جمیل میو اور دیگر نے شرکت کی۔
اجلاس میں گیس کی لوڈ شیڈنگ اور مہنگائی کے خلاف 17 دسمبر کے ملک گیر احتجاج میں شرکت کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر پیپلز پارٹی لاہور کے صدر اسلم گل کا کہنا تھا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی کال پر جمعے کے احتجاجی مظاہرے کو کامیاب بنائیں گے، حکمرانوں نے عوام کو زندہ درگور کر دیا ہے، لوگ بجلی، پانی اور گیس کے بل ادا کریں یا نان نفقہ پورا کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News