
پاکستانی ہائی کمیشن نے بروز منگل اعلان کیا کہ کٹاس راج مندر کی سیر کے لیے 100 سے زائد ہندو یاتریوں کو ویزے جاری کیے گئے ہیں۔
بھارت میں پاکستانی مشن نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ 112 ہندو یاتریوں کو پاکستان کے صوبہ پنجاب میں واقع ایک ممتاز مندر کی زیارت کے لیے ویزے جاری کیے گئے ہیں۔
ٹویٹر پیغام میں مزید کہا گیا کہ یاتری اُن شری کٹاس راج مندروں کا دورہ کریں گے، جنہیں عام طور پر ضلع چکوال میں قلعہ کٹاس کے نام سے جانا جاتا ہے۔
پاکستانی ہائی کمیشن کی جانب سے جاری پیغام میں کہا گیا کہ زائرین 17 سے 23 دسمبر تک پاکستان میں قیام کریں گے۔
AdvertisementToday, the High Commission for Pakistan issued 112 visas to Indian Hindu pilgrims for their visit to a prominent Hindu Temple in Punjab, Pakistan.The group would be visiting Shree Katas Raj Temples, also known as Qila Katas in Chakwal district of Punjab from 17-23 December 2021. pic.twitter.com/FD46qNrL84
— Pakistan High Commission India (@PakinIndia) December 14, 2021
خیال رہے کہ رواں ماہ کے شروع میں، ہائی کمیشن نے 136 یاتریوں کو 4 سے 15 دسمبر تک سندھ میں “شیو اوتاری ستگورو سنت شادارام صاحب” کے 313 ویں یوم پیدائش کی تقریبات میں شرکت کے لیے ویزے جاری کیے تھے۔
نومبر میں، پاکستان ہائی کمیشن نے بابا گرو نانک کے 552 ویں یوم پیدائش پر تقریباً 3000 سکھ یاتریوں کو ویزے جاری کیے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News