Advertisement
Advertisement
Advertisement

انگلش پریمئیر لیگ، مانچسٹر یونائیٹڈ کا میچ کورونا کے باعث ملتوی

Now Reading:

انگلش پریمئیر لیگ، مانچسٹر یونائیٹڈ کا میچ کورونا کے باعث ملتوی

انگلش پریمئیر لیگ میں مانچسٹر یونائیٹڈ اور برینٹ فورڈ کے مابین آج ہونے والا میچ کورونا کے باعث ملتوی کر دیا گیا۔

انگلش پریمئیر لیگ کی انتظامیہ کے مطابق دونوں ٹیموں کے مابین یہ میچ اولڈ ٹریفورڈ میں  کھیلا جانا تھا ، مگر طبی ماہرین کی جانب سے کورونا کے غیر معمولی حالات قرار دیئے جانے پر میچ کو ہنگامی بنیادوں پر ملتوی کر دیا گیا۔

مانچسٹر یونائیٹڈ نے اس سے قبل ٹریننگ گراؤنڈ پر کورونا کے خطرے کو کم کرنے کے لئے اپنا ٹریننگ سیشن بھی بند کر دیا ہے۔

عالمی نشریاتی ادارے کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران انگلش پریمئیر لیگ کے مختلف کلبز کے کھلاڑیوں اور اسٹاف سمیت 42 افراد میں کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آئی ہے ، جو کافی خطرناک صورتحال ہے۔

Advertisement

برائٹن ، ٹاٹینہم ، لیسٹر، آسٹن ولا اور ناروچ فٹ بال کلبزکے ترجمان  نے اپنے کھلاڑیوں اور اسٹاف ممبران میں کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کر دی ہے ، جبکہ اتوار کو برائٹن اور ٹاٹینہم کے درمیان میچ بھی اسی وبائی مرض کے باعث ملتوی کیا گیا تھا۔

مانچسٹر یونائیٹڈ فٹ بال کلب کے ترجمان کے مطابق ہفتے کے روز ناروچ کے خلاف میچ میں 0-1 سے کامیابی سے قبل کھلاڑیوں اور اسٹاف کے پی سی آر ٹیسٹ منفی تھے ، مگر برینٹ فورڈ فٹ بال کلب سے میچ سے قبل پریکٹس سیشن میں چند کھلاڑیوں کی رپورٹ مثبت آئی ہے، جو تشویشناک ہے۔

مانچسٹر فٹ بال کلب کی انتظامیہ کے مطابق کھلاڑیوں اور اسٹاف کی صحت ہماری اولین ترجیح ہے۔ کلب نے لیگ انتظامیہ سے میچ ری شیڈول کرنے کی درخواست بھی دی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جنوبی افریقا نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو 55 رنز سے شکست دیدی
پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو بیٹنگ کی دعوت
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی آج، ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر