Advertisement
Advertisement
Advertisement

اداکارہ زارا نور کا پی آئی اے کو بند کرنے کا مشورہ

Now Reading:

اداکارہ زارا نور کا پی آئی اے کو بند کرنے کا مشورہ

پاکستان کی معروف اداکارہ زارا نور عباس نے قومی ایئر لائن کو بند کرنے کا مشورہ دے دیا۔

زارا نور نے اپنی ایک انسٹاگرام اسٹوری میں پی آئی اے میں مسافروں کے ساتھ پپش آنے والے واقعے کے تناظر میں کہا کہ کیا اس ایئر لائن پر پابندی لگائی جا سکتی ہے؟

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں اسلام آباد سے کراچی آنے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 301 میں جہاز کے چلتے ہی زوردار آوازیں آنے لگیں جس کے بعد مسافروں نے احتجاج کر کے طیارہ رُکوادیا اور اُتر گئے۔

صبح 10 بجے روانہ ہونے والی پرواز نے 2 گھنٹے تاخیر سے اڑان بھری تو طیارے نے خوف ناک آوازوں کے ساتھ فضا میں جھٹکے لینا شروع کردیے جس سے مسافروں کی چیخیں نکل گئیں۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا تھا کہ پرواز پی کے 301 کے 70 مسافروں نے سفر سے انکار کر دیا اور چلے گئے، باقی 54 مسافروں کے لیے متبادل پرواز پی کے 309 کا انتظام کیا گیا جبکہ پرواز پی کے 301 صرف چھ مسافروں کو لے کر شام ساڑھے 7 بجے کراچی پہنچی۔

Advertisement

مسافروں کا کہنا تھا کہ وہ پورے راستے اللّٰہ اللّٰہ کرتے رہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یاسر نواز نے خوشگوار ازدواجی زندگی کا راز بتا دیا
ایرانی گلوکار اسٹیج پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
حادثہ یا خودکشی؟ معروف چینی اداکار 5ویں منزل سے گر کر ہلاک
نامور اداکار لہری کو مداحوں سے بچھڑے 13 برس بیت گئے
چاہت فتح علی خان پر انڈے پھینکنے کی ویڈیو وائرل؛ گلوکار کا ردعمل سامنے آگیا
اداکارہ سارہ خان کی ہمشکل بھارتی لڑکی کے سوشل میڈیا پر چرچے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر