 
                                                                              محققین کا کہنا ہے کہ امریکا میں گاڑیوں سے ہونے والے اخراج میں حالیہ کمی نے ہزاروں زندگیوں کے ساتھ سیکڑوں ارب ڈالرز بھی بچائے ہیں۔
ہارورڈ یونیورسٹی کے محققین نے ماحول اور عوام کی صحت کا مطالعہ کرتے ہوئے ایک دہائی کے عرصے میں گاڑیوں سے ہونے والے اخراج میں کمی کے اثر کا جائزہ لیا۔
تحقیق میں انہیں معلوم ہوا کہ 2008 میں اموات کی تعداد 27 ہزار 700 جو 2017 میں گِر کر 19 ہزار 800 رہ گئی اور معاشی طور پر 270 ارب ڈٓالرذ کا فائدہ ہوا۔
پروسیڈنگز آف دی نیشنل اکیڈمی آف سائنسز میں شائع ہونے والی ایک تحقیق میں محققین نے یہ بھی نتیجہ اخذ کیا کہ اگر 2008 سے گاڑیاں اسی مقدار میں اخراج کرتے رہتے تو 2018 تک ہونے والی اموات 2.4 گُنا زیادہ ہوتیں۔
تحقیق کے مطابق لائٹ ڈیوٹی وہیکلز جیسے کہ کاریں، پِک اپ ٹرک اور ایس یو وی نے سخت قواعد نافذ ہونے کی وجہ سے اس کمی میں بڑا حصہ ادا کیا۔
تحقیق میں موسم کو پہنچنے والے فوائد کی جانب بھی دیکھا گیا جو ان ضوابط کے بعد فضائی آلودگی کو کم کرنے کا سبب بنے۔ ساتھ میں یہ بات بھی علم میں آئی کہ ان تمام فوائد میں معاشی فوائد صرف 3 سے 19 فی صد تک ہی ہو سکے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 