دنیا کے سب سے دولت مند انسان ایلون مسک کی جانب سے کرپٹو کرنسی ڈوجی کوئن میں محدود پیمانے پر کاروباری لین دین کے اعلان نے اس کی قدر میں ایک دم اضافہ کردیا ہے۔
گزشتہ روز امریکی میگزین ٹائم کو دیئے گئے انٹرویو میں ایلون مسک نے ڈوجی کوئن کو محدود پیمانے پر کاروباری لین دین میں استعمال کرنے کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد ڈوجی کوئن کی قیمت میں 20 فیصد تک اضافہ دیکھا گیا ہے۔
رواں برس ایلون مسک نے بٹ کوئن کے بدلے بھی اپنی کمپنی کی گاڑیاں فروخت کرنے کا اعلان کیا تھا لیکن صرف 2 ماہ بعد ہی انہوں نے یہ فیصلہ واپس لے لیا تھا۔
متعلقہ خبر: بٹ کوائن کی قیمت آسمان سے زمین پر آگری
اپنے انٹرویو میں ایلون مسک نے کہا تھا کہ بٹ کوائن کے مقابلے میں ڈوجی کوئن کے ذریعے کاروباری لین دین زیادہ کیا جاتا ہے۔ ڈوجی کوائن کی قدر میں بہت زیادہ کمی بیشی ہوتی ہے لیکن یہ ایک خاص حد تک ہی ہوتا ہے۔ ڈوجی کوئن کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا فائدہ یہ ہے کہ لوگ اسے قیمت بڑھنے کے لالچ میں جمع نہیں کرتے جب کہ بٹ کوئن کو زیادہ منافع کے لیے استعمال ہی نہیں کیا جاتا۔
دنیا کے دولتمند ترین انسان کا کہنا تھا کہ دنیا میں بہت کم لوگ کرپٹو کرنسی کے نظام کو مجھ سے بہتر سمجھتے ہیں، میں اس حوالے سے گھنٹوں بات کرسکتا ہوں کیونکہ میں نے ادائیگیوں کے آن لائن نظام پے پال کی تخلیق میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
متعلقہ خبر: ’میری ٹوئٹس میں اتنی طاقت نہیں کہ مارکیٹ کو ہلا سکیں‘
ایلون مسک نے کہا کہ دنیا بھر میں ریاستوں کی کرنسی کا دشمن نہیں لیکن ان کے ساتھ مسئلہ یہ ہے کہ ان کی قدر حکومتی فیصلوں کے ساتھ منسلک ہوتی ہے، لوگوں کو نقد کی صورت میں بچت پر ٹیکس کا اضافی بوجھ پڑتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
