Advertisement
Advertisement
Advertisement

‘کراچی کو پھر ہائی جیک کرنےکی کوشش کی جارہی ہے’

Now Reading:

‘کراچی کو پھر ہائی جیک کرنےکی کوشش کی جارہی ہے’

سعید غنی کا کہنا ہےکہ کراچی کو پھر ہائی جیک کرنےکی کوشش کی جارہی ہے۔

وزیراطلاعات سندھ سعید غنی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ  کراچی کو آگ و خون کی ہولی میں جھونکنے نہیں دیں گے، ایم کیو ایم کراچی کی خیر خواہ نہیں ہے، میئرکراچی کہتے تھے میرے پاس اختیار نہیں۔

انہوں نے کہاکہ کراچی کو بانی ایم کیو ایم کے زمانے میں لے جانا درست نہیں، لوکل گورنمنٹ نظام پر تنقید اورمظاہرہ کرنا سب کا حق ہے۔

گزشتہ روز سعیدغنی نے کیمپ آفس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ آج ایک وفد لے کر بلوچستان گئے تھے، وفد میں فرحت اللہ بابر، سید خورشید شاہ اور دیگر رہنماء شامل تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ بلدیاتی بل پر روزانہ نئی نئی کہانیاں سامنے آ رہی ہیں، 2013 کے بلدیاتی آئین کی طرح اختیارات میں کمی نہیں کی گئی، قانون کسی نے نہیں پڑھا، پراپرٹی ٹیکس نہیں چھینا گیا، ٹاؤنز بنانے کا مطالبہ تھا اور ہم نے بنا دیئے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ ٹاؤنز بنانے میں ہمیں نقصان ہے، بہت بڑے منصوبے ورلڈ بینک کے تعاون سے شروع کیے گئے ہیں، نئے لوکل باڈی نظام میں صوبائی حکومت کے 10 ڈیپارٹمنٹ کو جوڑ دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  سندھ اسمبلی میں اپوزیشن کو بات کرنے کا پورا موقع دیا گیا

صوبائی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتوں نے کہا میئرمنتخب ہونا چاہیے، ہم نے یہ تجاویز مان لی ہیں، بلدیاتی قانون پر نئی نئی افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں۔

سعید غنی کا کہنا تھا کہ ہم نے جو ترامیم کی ہیں اس کے تحت 2013 کے قانون سے زیادہ با اختیاربنایا ہے، مخالفین نے ابھی تک قانون نہیں پڑھا، کہتے ہیں پیدائش اور شادیوں و اموات کی رجسٹریشن کا اختیارچھین لیا گیا ہے، یہ غلط کہہ رہے ہیں یہ یوسیز کے قانون میں موجود ہے۔

صوبائی وزیر اصلاحات کا کہنا تھا کہ پراپرٹی ٹیکس ڈی ایم سے لے کرکے ایم سی کو دیا جا رہا ہے، یہ ان پڑھ ہیں نہیں پڑھا، یہ بار بار اختیارات کی بات کرتے ہیں۔

صوبائی وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے مزید کہا کہ یہ مقامی غیرمقامی کی باتیں نہ کریں شہر پر دیہاتی قبضے کی بات نہ کریں، ہم نے تو نہیں کہا کہ میانوالی والے کا اسلام آباد میں کیا کام، ایم کیو ایم کی قومی اسمبلی کی تین نشستیں ہیں ہماری چار ہیں۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر