
ہانگ کانگ کے ورلڈ ٹریڈ سینٹر میں آگ لگ گئی جس میں سینکڑوں افراد پھنس گئے ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ہانگ کانگ کے ورلڈ ٹریڈ سینٹر کے شاپنگ مال میں آگ لگ گئی ہے جبکہ آگ شاپنگ مال کی پہلی منزل پر لگی ہے جس میں تزئین و آرائش کا کام جاری تھا۔
پولیس کے مطابق سینکڑوں افراد ورلڈ ٹریڈ سینٹر کی چھت پر محصور ہوگئے ہیں جبکہ 1200 سے زائد افراد کو اب تک بلڈنگ سے باہر نکالا جاچکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ہیٹی واقعہ: ہلاکتوں میں اضافہ، تین روزہ سوگ کا اعلان
رپورٹس کے مطابق 13 افراد کی حالت غیر بتائی جارہی ہے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ فائر فائٹر ریسکیو کے اہلکار سیڑھیوں کی مدد سے پھنسے ہوئے لوگوں کو نکالنے کی کوشش میں مصروف ہیں۔
واضح رہے کہ ہانگ کانگ کا ورلڈ ٹریڈ سینٹر ایک تجارتی عمارت ہے جس میں 14 منزلوں پر شاپنگ آرکیڈ اور 25 منزلوں پر آفس ٹاور شامل ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News