Advertisement
Advertisement
Advertisement

پرانے کرنسی نوٹ دسمبر 2022 تک تبدیل کیے جاسکتے ہیں

Now Reading:

پرانے کرنسی نوٹ دسمبر 2022 تک تبدیل کیے جاسکتے ہیں

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے پرانے پاکستانی کرنسی نوٹوں کی تبدیلی میں توسیع کی منظوری دے دی ہے۔

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں وفاقی کابینہ نے پرانے پاکستانی کرنسی نوٹ 10، 50، 100 اور 1000 کی تبدیلی کی مدت میں 31 دسمبر 2022 تک توسیع کی منظوری دے دی ہے۔

وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے اجلاس کے دوران کورونا کی نئی قسم اومی کرون کے حوالے سے احتیاطی تدابیر پر بریفنگ دی جبکہ کابینہ نے ویکسی نیشن کو بڑھانے، سماجی فاصلہ برقرار رکھنے سمیت ماسک پہننے کی ضرورت پر زور دیا۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 2 کروڑ افراد ایسے ہیں جنہوں نے ابھی تک کورونا وائرس کی دوسری ڈوز نہیں لگوائی ہے جبکہ اس حوالے سے کابینہ نے شہریوں سے جلد از جلد دوسری ڈوز لگوانے کی ہدایت کی ہے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: کابینہ اجلاس، پرانے کرنسی نوٹوں کی تبدیلی کی تاریخ میں توسیع کا امکان

اجلاس کو الیکٹرانک ووٹنگ مشین متعارف کرانے اور سمندر پار پاکستانیوں کے حق رائے دہی کے حوالے سے بریفنگ دی گئی جبکہ کابینہ نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال کے ای سی پی کے فیصلے کا خیرمقدم کیا۔

اجلاس میں کابینہ کو ملک کے تمام پولنگ اسٹیشنز پر الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کی ترسیل اور اس کے استعمال سمیت عملے کی تربیت کے حوالے سے شیڈول پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

کابینہ نے الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور سمندر پار پاکستانیوں کے حق رائے دہی سے متعلق قوانین کے نفاذ کے بعد اگلے انتخابات الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے کرانے کے لیے پختہ عزم کا اظہار کیا۔

مشیر خزانہ نے وفاقی کابینہ کو اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کا تقابلی جائزہ پیش کیا جس میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.07 فیصد کی کمی آئی ہے۔ چینی، آٹا اور گھریلو استعمال کی اشیاء کی قیمتیں کم ہوگئیں، مجموعی طور پر 9 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی جبکہ 23 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

Advertisement

کابینہ کو بتایا گیا کہ خطے میں بناسپتی گھی اور چائے کی پتی کی قیمتوں کے علاوہ دیگر تمام ضروری اشیاء کی قیمتیں پاکستان میں کم ہیں جبکہ ان اشیاء میں آٹا، چنے، دال ماش، دال مونگ، ٹماٹر، پیاز، چکن اور پیٹرول شامل ہیں۔ سندھ میں آٹا، چینی، دودھ، گھی اور دالوں سمیت اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔

پاکستان اور وسطی ایشیائی ممالک کے درمیان تجارت کو فروغ دینے کے لیے کابینہ نے ایوی ایشن ڈویژن کو تمام وسطی ایشیائی ممالک کے ساتھ ہوائی سفری معاہدوں کو حتمی شکل دینے پر کام شروع کرنے کی ہدایت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حکومت کے معاشی استحکام کے واضح ثبوت سامنے آگئے، وزیر خزانہ کی معاشی ٹیم کے ہمراہ اہم پریس کانفرنس
سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ؛ فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
رواں مالی سال کے ترقیاتی فنڈز میں 300 ارب روپے کی کٹوتی کی تجویز
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
3 سالہ میکرو اکنامک اور فسکل فریم ورک جاری،معاشی شرح نمو بڑھ کر 5.7 فیصدتک جانے کی توقع
آج سونے کی قیمت کیا رہی؟ جانیے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر