Advertisement
Advertisement
Advertisement

نیب کی وجہ سے 1100 سے زائد بڑی مچھلیوں کو سزا سنائی گئی، جاوید اقبال

Now Reading:

نیب کی وجہ سے 1100 سے زائد بڑی مچھلیوں کو سزا سنائی گئی، جاوید اقبال
Advertisement

قومی احتسابی ادارے (نیب) کے چئیرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ نیب کی موثر پیروی کی وجہ سے گزشتہ 4 سالوں میں 1194 بڑی مچھلیوں کو احتساب عدالتوں نے ٹھوس شواہد کی بنیاد پر سزا سنائی۔

چیئرمین نیب جاوید اقبال کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس میں نیب کی مجموعی کارکردگی سے متعلق جائزہ لیا گیا، اجلاس سے خطاب میں چیئرمین نیب نے کہا کہ نیب تاریخ میں پہلی بار ان فراد کو قانون کے کٹہرے میں لایا ہے جن کو ماضی میں کوئی پوچھ بھی نہیں سکتا تھا۔

جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا کہ میگا کرپشن کیسز کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔ 179 میگا کرپشن کیسز میں سے 66 کو منطقی انجام تک پہنچایا گیا،93 میگاکرپشن کیسز متعلقہ احتساب عدالتوں میں زیرِ سماعت ہیں۔

چئیرمین نیب نے اپنے خطاب میں کہا کہ بدعنوانی تمام مسائل کی جڑ ہے جس سے نہ صرف معاشرے کی سماجی و معاشی ترقی متاثر ہوتی ہے بلکہ دنیا بھر کے ممالک متاثرہوتے ہیں۔

Advertisement

ان کا مزید کہنا تھا کہ نیب نے پاکستان میں سی پیک منصوبوں کی نگرانی کے لئے چین کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے۔

چئیرمین نیب نے ہدات کی کہ نیب افسران ملک کو کرپشن فری بنانے کے لئے اپنی کوششیں دوگنی کریں۔

Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سمندر پار پاکستانیوں کے بغیر پاکستان کی معیشت آگے نہیں بڑھ سکتی، وزیراعظم
وفاقی حکومت کا قرضہ جون 2025 تک 80 ٹریلین روپے ہوگیا
عالمی امن کا دن؛ پاک فوج کا قابل تحسین کردار
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کیڈٹ کالج پلندری کادورہ، شرکاء کا افواج پاکستان کوشاندار خراجِ تحسین
کراچی میں آج موسم کیسا رہے گا؟
مسئلہ کشمیر کے بغیر بھارت سے کوئی بات نہیں ہوسکتی، وزیراعظم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر