عالمی اداہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے جاری کردہ بیان کے مطابق براعظم افریقہ کے ممالک میں کورونا ویکسینیشن کا عمل انتہائی سست ہے۔
ڈبلیو ایچ او کے مطابق ویکسینیشن کی رفتار اگر یہی رہی تو پھر افریقی ممالک کی 70 فی صد آبادی کو اس عالمی وبائی مرض سے بچاؤ کے حفاظتی ٹیکے لگانے کا عمل 2024 کے اواخر تک مکمل ہو گا۔
عالمی ادارہ صحت کی ڈائریکٹر برائے افریقہ ماتشیدیسو موئتی نے ایک نیوز کانفرنس میں صحافیوں کو بتایا کہ افریقی ممالک کی عدم دلچسپی، نااہلی یا پھر کورونا ویکیسین کو عدم فراہمی پوری دنیا کو خطرے میں ڈال سکتی ہے۔

ڈائریکٹر موئتی کے مطابق اس سست رفتار عمل سے افریقی ممالک میں کورونا ویکسینیشن 2024 تک صرف ستر فی صد آبادی کو محفوظ کیا جاسکتا ہے۔
ڈبلیو ایچ او کی ڈائریکٹر نے دنیا کے امیر ممالک سے دوبارہ اپیل کرتے ہوئے کہا کہ افریقی ممالک کو کووڈ 19 ویکسین کی فراہمی جلد از جلد اور ہنگامی بنیادوں پر فراہم کی جائیں۔
ایک سوال کے جواب میں موئتی نے کہا کہ اس وقت دنیا میں موجود کورونا ویکسین کے اسٹاک میں سے نو لاکھ دس ہزار خوراکیں زائد المعیاد ہو چکی ہیں۔
واضح رہے کہ جنوبی افریقہ سمیت افریقہ کے متعدد ممالک میں ویکسین کا وافر اسٹاک موجود ہے مگر افریقی ممالک کی عوام نے ان حفاظتی ٹیکوں پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے جس کی وجہ سے ان ممالک میں حفاظتی ٹیکے لگوانے کی شرح دیگر خطوں کے ممالک سے انتہائی کم ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
