Advertisement
Advertisement
Advertisement

شمالی امریکی ملک ڈومینیکن ری پبلک میں طیارہ گر کر تباہ، 9 افراد ہلاک

Now Reading:

شمالی امریکی ملک ڈومینیکن ری پبلک میں طیارہ گر کر تباہ، 9 افراد ہلاک

براعظم شمالی امریکا کے ملک ڈومینیکن ری پبلک میں طیارہ گر کر تباہ ہونے سے 9 افراد ہلاک ہوگئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق ڈومینیکن ری پبلک کے دارالحکومت سانتو ڈومنگو کے لاس امیریکاس ایئر پورٹ پر ایک چھوٹا مسافر طیارہ ہنگامی لینڈنگ کے دوران گر کر تباہ ہوگیا۔

طیارے کی مالک نجی کمپنی نے کہا ہے کہ حادثے کے وقت طیارے میں 7 مسافر اور عملے کے 2 ارکان سوار تھے، جن میں سے کوئی بھی نہیں بچ سکا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: میکسیکو میں فوجی طیارے کو حادثہ، 6 اہلکار ہلاک

حادثے کا شکار طیارے کی مالک کمپنی کا کہنا ہے کہ طیارے نے امریکی ریاست فلوریڈا سے اڑان بھری تھی اور اس کی منزل ڈومینیکن ری پبلک کا لا ازابیلا انٹرنیشنل ایئرپورٹ تھا، طیارے کو ٹیک آف کے 15 منٹ بعد ہی فنی خرابی کے باعث ہنگامی لینڈنگ کرنی پڑگئی لیکن کپتان کی یہ کوشش ناکام ثابت ہوئی۔

Advertisement

یہ خبر بھی پڑھیں: برازیل میں طیارے کوحادثہ، فٹبال کلب کے صدر اور کھلاڑی ہلاک

طیارے میں پورٹو ریکو کے معروف میوزک پروڈیوسر جوز اے ہرنینڈس اپنی بیوی اور بچے کے ساتھ سوار تھے، جوز اے ہرنینڈس خطے میں ’فلو لا مووی‘ کے نام سے مشہور تھے۔

طیارے کی مالک کمپنی نے کہا ہے کہ حادثے کی وجہ جاننے کے لیے ان کی کمپنی مقامی حکام سے مکمل تعاون کے لیے تیار ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
روس پر پابندیاں: صدر ٹرمپ نے نیٹو ممالک کیلئے شرط رکھ دی
اسرائیل اور بھارت کی فنڈنگ پر لندن میں اسلام مخالف ریلی
رائفل پر کنندہ الفاظ نے چارلی کِرک کے قتل کیس کو پراسرار بنادیا
نیٹو چیف کا روسی میزائل ٹیکنالوجی پر خدشات کا اظہار ، ٹرمپ نے نئی پابندیوں کا عندیہ دیدیا
صدر زرداری کی چین میں لی شو لی سے ملاقات، پاک-چین تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین کے دو ریاستی حل کی قرارداد منظور
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر