ڈی آئی جی ایسٹ آفس واقع نیو ٹاؤن میں کرسمس اور نیو ایئر کے موقع پر سیکورٹی کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس منعقد ہوا، اجلاس کی صدارت ڈی آئی جی ایسٹ زون مقدس حیدرنے کی۔
اجلاس میں ایس ایس پی ایسٹ، ایس ایس پی ملیر، ایس ایس پی کورنگی اور ڈویژنل ایس پیز نے شرکت کی، کرسچن کمیونٹی کے رہنماؤں نے اپنے اپنے علاقوں کے سیکورٹی انتظامات کے بارے میں ڈی آئی جی ایسٹ کو آگاہ کیا۔
ڈی آئی جی ایسٹ نے تمام ایس ایس پیزکو ہدایت جاری کیں کہ وہ خود جا کر کرسچن کمیونٹی کے گرجا گھروں کا دورہ کریں اور کرسمس سے پہلے ہی مناسب سیکورٹی انتظامات کرے۔
ڈی آئی جی ایسٹ نے بتایا کہ کرسمس کے تہوار اور نیو ایئر کو بہتر انداز میں منانے کے لئے حکومت کی طرف سے بھرپور اقدامات کئے جا رہے ہیں، بازاروں میں متعلقہ محکموں کے افسران اور ملازمین کو ڈیوٹیاں تفویض کی جائیں گی۔
ڈی آئی جی ایسٹ نے کرسچن کمیونٹی کے رہنماؤں کو یقین دلایا کہ ان کے لیے فول پروف سیکورٹی انتظامات اور سہولیات فراہم کی جائیں گی اور تمام تر انتظامات کو ہائی الرٹ رکھا جائے گا۔
اجلاس میں شہر بھر کے گرجا گھروں کے سیکورٹی پلان اور ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کامیاب کروانے کا بھی جائزہ لیا گیا اور نیو ایئر نائٹ کے حوالے سے تیاریوں پر بھی غور کیا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
