آج کے دور میں بڑوں کے ساتھ ساتھ چھوٹی عمر کے بچوں میں بھی موبائل استعمال کرنے کی عادت بہت عام ہوتی جارہی ہے۔
جس سے ان کی عادات، اخلاق بہت متاثر ہوتے ہیں اور وہ جسمانی سرگرمیوں سے بھی دور ہوجاتے ہیں۔
اس میں سب سے زیادہ غلطی والدین کی ہوتی ہے کیونکہ وہ بچوں کو چپ کروانے کے لئے یا بہلانے کے لئے انھیں موبائل میں کارٹون لگاکر بیٹھا دیتے ہیں ۔
اسکے علاوہ جب بچہ موبائل مانگتا اور بہت ضد کرتا ہے تب بھی فوری طور پر اس کی ضد پوری کردی جاتی ہے لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ والدین بھی اپنے بچوں کی اس عادت سے پریشان ہوچکے ہیں۔
بہت سے والدین اپنے بچوں میں موبائل استعمال کرنے کی عادت کو چھڑوانا چاہتے ہیں تو یہ طریقے ضرور آزمائیں۔
1۔ بچوں کے ساتھ زیادہ سے زیادہ وقت گزاریں اور انہیں اکیلے پن کا احساس نا ہونے دیں۔
2۔ کھیل، کود اور دیگر سرگرمیوں میں ان کے ساتھ ساتھ رہیں تاکہ انہیں موبائل سے دور رکھا جاسکے۔
3۔ الگ الگ طرح کے کھانے بنا کر بچوں کو کھلائیں اور بناتے وقت اسے اپنے ساتھ رکھیں اور سکھائیں کہ یہ کس طرح بنتا ہے۔
4۔ بازار جائیں تو اپنے بچے کو ساتھ لے کر جائیں تاکہ اسے اپنے ادر گرد کے ماحول کو پہچان سکے۔
5۔ فیملی کے ساتھ کھانا کھائیں تاکہ بچے ادب و اداب سیکھیں اور زیادہ وت گھروالوں کے ساتھ گزارے۔
6۔ موبائل استعمال کرنے کے لئے وقت مقرر کریں اور صرف اسی وقت میں موبائل بچے کے ہاتھ میں دیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
