Advertisement
Advertisement
Advertisement

’’گوادر کو حق دو تحریک‘‘ کا دھرنا ختم کرنے کا اعلان

Now Reading:

’’گوادر کو حق دو تحریک‘‘ کا دھرنا ختم کرنے کا اعلان

وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو اوردھرنا قیادت میں مذاکرات کامیاب ہوگئے جس کے بعد مولانا ہدایت الرحمان نے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو ’’گوادر کو حق دو تحریک‘‘ کے دھرنے میں پہنچے، ان کے ہمراہ  صوبائی وزیر ظہور احمد بلیدی اور سید احسان شاہ بھی موجود تھے۔

وزیراعلیٰ عبدالقدوس بزنجو اور ’’گوادر کو حق دو تحریک‘‘ کے رہنماؤں کے درمیان باضابطہ مذاکرات ہوئے جس کے بعد مولانا ہدایت الرحمان نے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو نے دھرنے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غیر قانونی فشنگ پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے، غیر قانونی فشنگ کی روک تھام کے لئے محکمہ فشزیز اور کمنشر مکران کو ہدایت بھی جاری کردی گئی ہے۔

وزیراعلی بلوچستان نے کہا کہ گوادر او یہاں کے لوگوں کو ترقی دینا اور بنیادی سہولتوں کی فراہمی ہماری ترجیح میں شامل ہیں۔

Advertisement

عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ گروک روڈ پر کام جلد شروع کر دیا  جائے گا جب کہ پسنی تربت روڈ پر جلد ٹینڈر طلب کئے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے مطالبات تسلیم کر لئے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ گوادر کے عوام کو انکا حق ملے، اس کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر