
بلوچستان کے علاقے کوہلو میں بارودی سرنگ کے دھماکے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے ہیں۔
لیویز ذرائع کے مطابق تحصیل ماوند کے علاقے باریلی میں موٹر سائیکل پر سوار خاتون بچہ اور ایک شخص بارودی سرنگ سے ٹکرا گئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے سے موٹر سائیکل پر سوار نودھان ولد میران موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ بچہ اور خاتون شدید زخمی ہوئے۔
لیویز ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ واقعے میں ہونے والے زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا جبکہ ضروری کارروائی کے بعد نعش کو ورثاء کے حوالے کردیا ۔ سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News