فارمولا ون کار کی مشہور کمپنی مرسیڈیز نے ابوظہبی گراں پری ریس کے نتائج کے خلاف اپیل نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
یہ پیش رفت مرسیڈیزکی گورننگ باڈی کے اجلاس میں کیا گیا جس میں ایف آئی اے کی جانب سے اپیل کے لئے مفصل معلومات طلب کی تھیں، اجلاس میں کہا گیا کہ یہ عمل فارمولا ون کار ریس کی ساکھ کو متاثر کا سکتا ہے۔
مرسیڈیز انتظامیہ نے ایف آئی اے کی جانب سے احتسابی عمل میں تعاون پر شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے کہ ابوظہبی گراں پری فارمولا ون کار ریس کی آخری لیپ میں مرسیڈیز کے ڈرائیور لیوس ہیملٹن کو ریڈ بل کے ڈرائیور میکس نے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔ دونوں ڈرائیورز کی گاڑیوں نے تقریباً ایک ہی وقت میں فنشنگ لائن کو عبور کیا تھا۔
مرسیڈیز نے ایکشن ری پلے میں اپنے ڈرائیور کی کامیابی کا دعویٰ کیا تھا، حالانکہ ریس کے اختتام پر مرسیڈیز نے ریڈ بل کے ڈرائیور میکس کو کامیابی کی مبارکباد بھی دی تھی۔
فارمولا ون کی انتظامیہ نے مرسیڈیز کی دو شکایات کو فوری طور پر رد کر دیا تھا، مرسیڈیز نے ریس ڈائریکٹر مائیکل میسی پر الزام عائد کیا تھا کہ انہوں نے ریس قوانین پر مناسب انداز میں عملدرآمد نہیں کرایا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
