Advertisement
Advertisement
Advertisement

جنید صفدر کی بارات میں 32 ڈشز تھیں؟ سوشل میڈیا صارفین کے تبصرے

Now Reading:

جنید صفدر کی بارات میں 32 ڈشز تھیں؟ سوشل میڈیا صارفین کے تبصرے

جنید صفدر کی بارات میں 32 ڈشز کی خبروں پر سوشل میڈیا صارفین نے تبصرے شروع کردیئے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے صاحبزادے جنید صفدر اور ان کی اہلیہ عائشہ سیف الرحمان کی شادی کی تقریبات کا سلسلہ جاری ہے اور گزشتہ روز ان کی بارات میں 32 ڈشز کی خبروں پر سوشل میڈیا صارفین نے تبصرے شروع کردیئے ہیں۔

https://twitter.com/AlishbaSWardag/status/1471058262871224321?s=20

ایک صارف نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ جنید اعوان کی بارات میں 32 ڈشز دی گئیں، دلہن کے والد سیف الرحمان کی طرف سے مہمانوں کو سی فوڈ، کانٹی نینٹل، چائنیز سے لے کر شاہی پکوان اور باربی کیو جیسے کھانے پیش کیے گئے جب کہ بارات میں تقریباً 11 سو افراد نے شرکت کی۔

https://twitter.com/ZeshanMalick/status/1471070402130563072?s=20

اس پر مریم نواز کے پولیٹیکل سیکریٹری ذیشان ملک نے صارف کے ٹویٹ پر جواب دیتے ہوئے لکھا کہ جناب مجھے تو صرف 2 ڈشز نظر آئیں، یہ باقی 30 ڈشز کہاں تھیں اور 700، 800 افراد بھی صرف آپ کو اور خبر دینے والے کو ہی نظر آئے ہیں۔

Advertisement

یاد رہے کپٹن (ر) صفدر نے جنید صفدر کی شادی میں کھانے کے انتظامات سے متعلق کہا تھا کہ جنید صفدر کی شادی بہت سادگی سے ہوگی جس میں قریبی رشتے دار شامل ہوں گے جب کہ کھانے میں ون ڈش کا اہتمام کیا جائے گا۔

واضح رہے (ن) لیگ کی نائب صدر مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے صاحبزادے جنید صفدر کے ولیمے کی تقریب کل لاہور میں ہوگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر