Advertisement
Advertisement
Advertisement

اومیکرون ٹیسٹ کے آڑ میں لوگوں کی معلومات چرانے والا گروہ

Now Reading:

اومیکرون ٹیسٹ کے آڑ میں لوگوں کی معلومات چرانے والا گروہ

اومیکرون ٹیسٹ کے متعلق میسجز کی آڑ میں لوگوں سے ذاتی معلومات نکلوانے والے گروہ کے حوالے سے برطانیہ کی نیشنل ہیلتھ سروس نے انتباہ جاری کر دیا۔

اطلاعات کے مطابق لوگوں کو این ایچ ایس کے نام کی ای میل اور ٹیکسٹ پیغامات مل رہے ہیں جن میں ان سے پابندیوں سے بچنے کے لیے اومیکرون پی سی آر ٹیسٹ کے لیے اپلائی کرنے کے لیے کہا جا رہا ہے۔

جعلی میسج میں کہا جا رہا ہے کہ پہلے کا پی سی آر ٹیسٹ اومیکرون ویریئنٹ کی تشخیص نہیں کر سکتا۔ اس کے لیے نئے قسم کے پی سی آر کی ضرورت ہوتی ہے اور لوگوں اس نئے ٹیسٹ کے لیے سائن اَپ ہونا پڑے گا۔

جعل ساز مزید کہتے ہیں کہ جو شخص ٹیسٹ کرانے سے انکار کرے گا اس کو علیحگی میں ڈال دیا جائے گا اور پھر آفیشل این ایچ ایس کی ویب سائٹ جیسی سائٹ سے جوڑ دیتے ہیں۔

ویب سائٹ پر ایک فارم ہوتا ہے جو ذاتی معلومات مانگتا ہے جو ممکنہ طور پر حساس معلومات تک رسائی کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

Advertisement

چارٹرڈ ٹریڈنگ اسٹینڈرڈز انسٹیٹیوٹ کی لیڈ آفیسر کیتھرین ہارٹ کا کہنا تھا کہ یہ اسکیم انہیں نفرت دِلاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ بات انہیں نفرت دِلاتی ہے کہ جعل ساز لوگوں کا ذاتی ڈیٹا چرانے کی کوشش میں ان کے اومیکرون کے ڈر سے کھیل رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ای میل میں کہی گئی ہر بات غلط ہے۔ عوام اس وقت آسان ہدف ہے۔

انہوں نے سب سے درخواست کی کہ سب یہ میسج شیئر کریں تاکہ اس جعل سازی اثر کم سے کم ہو سکے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پیٹ کی چربی ختم کرنے والا ’پانی‘ متعارف؛ مگر یہ کام کیسے کرتا ہے؟
ماؤس کی طرح کام کرنے والا انوکھا چھلا تیار
دوران ڈرائیونگ باتیں کرنے اور مشورے دینے والی کار تیار
سوشل میڈیا ٹرینڈز فالو کرنے والے کن ذہنی امراض میں مبتلا ہوسکتے ہیں؟
بیماری کی صورت میں چیونٹیاں بھی انسانوں کی طرح احتیاطی تدابیر اختیار کرتی ہیں، تحقیق
غلطی سے ملازم 87 ہزار امریکی ڈالر کا مالک بن گیا، واپس کرنے سے انکار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر