Advertisement
Advertisement
Advertisement

انگلش فٹ بال لیگ، ایک چوتھائی کھلاڑیوں نے کورونا ویکسین لگانے سے گریز کیا

Now Reading:

انگلش فٹ بال لیگ، ایک چوتھائی کھلاڑیوں نے کورونا ویکسین لگانے سے گریز کیا

انگلش فٹ بال لیگ کے ترجمان نے انکشاف کیا ہے کہ لیگ میں کھیلنے والے ایک چوتھائی کھلاڑیوں نے ویکسین نہیں لگوائی۔

ترجمان کے مطابق گزشتہ ماہ تک 31 فی صد کھلاڑیوں نے کورونا ویکسین کی پہلی ڈوز لگوانے سے گریز کیا۔

انگلش فٹ بال لیگ (ای ایف ایل) کے مطابق یہی وجہ ہے کہ لیگ کے دوران کھلاڑیوں میں کورونا وائرس کی رپورٹ مثبت آنے کی تعداد زیادہ ہے۔

ترجمان کے مطابق اس ساری صورتحال میں فٹ بال کو نقصان پہنچ رہا ہے ، میچز ملتوی کئے جا رہے ہیں ، شائقین فٹ بال بھی اس صورتحال سے مایوس ہیں۔

Advertisement

 

ای ایف ایل کی تینوں ڈویژن میں پی سی آر رپورٹ مثبت آنے کے بعد میچز ملتوی کرنا پڑے ہیں۔ کلبز کے لئے بھی یہ صورتحال انتہائی تشویشناک ہے کیونکہ اگر کیسز کی تعداد بڑھتی ہے تو اگلے میچز میں گراؤنڈ میں کھیلنے کے لئے گیارہ کھلاڑی بھی نہیں ہوں گے۔

ای ایف ایل کا کہنا تھا کہ کلبز انتظامیہ پر بھی یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ کھلاڑیوں کی صحت پر کوئی سمجھوتہ نہ کریں اور کورونا ویکسینیشن کے عمل کو سو فی صد ممکن بنائیں۔

کلبز کے کھلاڑیوں کے ویکسینیشن ڈیٹا کے مطابق نومبر میں 75 فی صد کھلاڑی ویکسینیشن کرا چکے ہیں، جبکہ ویکسین کی دوسری ڈوز لگانے والوں کا تناسب 59 فی صد ہے۔

Advertisement

سنگل ڈوز کے حامل کھلاڑیوں کی تعداد 10 فی صد ہے، جبکہ تقریباً 25 فی صد کھلاڑیوں نے ویکسین کرانے سے اجتناب برتا۔

انگلش فٹ بال لیگ کے میڈیکل ایڈوائزر ڈاکٹر رچرڈ نے تمام کلبز کو کورونا ویکسینیشن پر عملدرآمد کی ہدایات جاری کی ہیں، انہوں نے کلبز کو زور دیتے ہوئے کہا کہ کھلاڑیوں اور اسٹاف ممبران کی سو فی ویکسینیشن کے لئے کام کیا جائے، اور اگر کوئی کھلاڑی بوسٹر ڈوز کے لئے اہل ہو چکا ہے تو اسے بوسٹر ڈوز لازمی لگوائیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دبئی، آئی سی سی میٹنگ جاری، ممبران پاک بھارت کرکٹ بورڈ میں سیزفائر کے خواہاں
بگ بیش لیگ کی انتظامیہ نے شائقین کرکٹ کی دلچسپی کیلیے منفرد اسکیم متعارف کرا دی
دوسرا ون ڈے، جنوبی افریقا نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی
دسویں تھل جیپ ریلی کا آغاز، ملک بھر سے ریسرز مظفرگڑھ پہنچ گئے
پاکستان میں فٹبال کے فروغ کے لیے واضح روڈ میپ کی ضرورت ہے، نائب صدر فیفا
دسویں تھل جیپ ریلی 2025 کے رنگا رنگ مقابلوں کا کل سے آغاز
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر