
صحت مند رہنے کے لئے صفائی ضروری ہے، جبکہ عالمی وبا کے تناظر میں اس اہمیت اور بھی بڑھ جاتی ہے، یہی وجہ ہے کہ اب بہت سی کمپنیاں اپنی نئی ڈیوائس کی تیاری میں ایسا خود کار نظام ترتیب دے رہیں ہیں کہ جن سے وہ جراثیم سے محفوظ رہ سکیں۔
اسی بات کو مد نظر رکھتے ہو ئے ایل جی کمپنی نے جدید سسٹم سے لیس ہیڈفونز تیار کئے ہیں۔
ایل جی کے یہ ہیڈ فونز اپنی نوعیت کی پہلی ایجاد ہے جس میں یہ اپنی سطح پر لگے جراثیم کو خود ہی صاف کر دیتے ہیں۔
ایل جی ٹون فری نامی یہ ہیڈفونزمیں ایک ایسا جدید خودکار سسٹم نصب کیا گیا ہے جو اس کی سطح پر لگنے والے جراثیم کا ازخود خاتمہ کر دیتا ہے اور صفائی کا یہ عمل الٹرا وائلٹ سسٹم کے ذریعے ہوتا ہے۔
صفائی کا یہ عمل بے حد آسانی سے ہوتا ہے۔ ہیڈفونز کو جب بھی چارجنگ کیس میں رکھا جاتا ہے تو الٹرا وائلٹ سسٹم کی مدد سے صفائی کا یہ عمل از خود شروع ہوجاتا ہے۔ اس طرح یہ ہیڈفونز چارجنگ کیس سے باہر آنے پر ہر طرح کے جراثیم سے پاک ہوجاتے ہیں۔
اس ہیڈفونز کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ یہ صرف پانچ منٹ چارج کرنے پر ایک گھنٹے تک استعمال کئے جاسکتے ہیں جبکہ مکمل چارج کرنے پر یہ 24 گنٹے تک سروس فراہم کر سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News