
شدید دھند کی وجہ سے ریلوے سسٹم پر کراچی اور کوئٹہ سے آنے والی ٹرینیں تاخیر کا شکار ہوگئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کراچی اور پشاور کے درمیان چلنے والی 47up رحمان بابا ایکسپریس 5گھنٹےسے تاخیر کا شکار ہے۔
ذرائع کے مطابق کراچی براستہ فیصل آباد راولپنڈی کے درمیان چلنے والی 45 up پاکستان ایکسپریس 5 گھنٹےسے تاخیر کا شکار ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی اور لاہور کے درمیان براستہ فیصل آباد چلنے والی 43up شاہ حسین ایکسپریس 4 گھنٹے سے تاخیر کا شکار جبکہ 13up عوام ایکسپریس 4 گھنٹے سے تاخیر کا شکار ہے۔
اس کے علاوہ کراچی اور لاہور کے درمیان چلنے والی7up تیز گام ایکسپریس اور قراقرم ایکسپریس 3 گھنٹے جبکہ کراچی اور ملکوال کے درمیان چلنے والی 17upملت ایکسپریس 2 گھنٹے سے تاخیر کا شکار ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ لاہور اور کراچی کے درمیان چلنے والی9up علامہ اقبال ایکسپریس اور 5upگرین لائن ایکسپریس 2 گھنٹے تاخیر کا شکار ہے جبکہ کوئٹہ اور پشاور کے درمیان چلنے والی 39جعفر ایکسپریس 3 گھنٹے 35 منٹ تاخیر کا شکار ہے۔
ترجمان ریلوے کا کہنا ہے کہ دھند کی وجہ سے گاڑیاں مزید لیٹ ہو سکتی ہیں۔
دھند کیا ہے؟
اسموگ، فوگ ، دھند دراصل دھویں سے ماخوذ ایک اصطلاح ہے، یہ ایک فضائی آلودگی ہے، جو انسان کی دیکھنے کی صلاحیت کو کم کردیتی ہے۔
ماہرین کے مطابق موسم گرما جانے کے ساتھ ہی جب دھند بنتی ہے تو یہ فضا میں پہلے سے موجود آلودگی کے ساتھ مل کر اسموگ بنا دیتی ہے۔
اس دھویں میں کاربن مونو آکسائیڈ، نائٹروجن آکسائیڈ، میتھین اور کاربن ڈائی آکسائیڈ جیسے زہریلے مواد شامل ہوتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News