Advertisement
Advertisement
Advertisement

پنجاب میں انسداد پولیو مہم کا آج آخری روز

Now Reading:

پنجاب میں انسداد پولیو مہم کا آج آخری روز
بلوچستان

پنجاب میں انسداد پولیو مہم کا آج آخری روز ہے۔

تفصیلات کے مطابق 4 دنوں میں 2 کروڑ 17 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے، قطرے پلائے جانے والے بچوں میں مہمان، گلیوں میں پائے جانے والے بچے شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق سب سے زیادہ لاہور میں 19 لاکھ 20 ہزار بچوں کو قطرے پلائے گئے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ فیصل آباد میں 14 لاکھ 61 ہزار بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے جبکہ ملتان میں 9 لاکھ 62 ہزار سے زائد بچوں کو قطرے پلائے گئے ہیں۔

اس ضمن میں پنجاب پولیو پروگرام سربراہ سندس ارشاد نے ہدایت دی ہے کہ پولیو ٹیمیں رہ جانے والے بچوں کو ہر حال میں قطرے پلائیں۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ والدین ٹیموں سے بھرپور تعاون کریں، حکومت پولیو کے خلاف مثبت نتائج حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ہے۔

سندس ارشاد نے کہا کہ پنجاب میں رواں سال کے دوران  پولیو کا ایک کیس بھی سامنے نہیں آیا، ماحولیاتی نمونے بہت جلد پولیو کے خاتمے کی نوید سنا رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ وائرس کے مکمل خاتمے کے لئے کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھنا ہوگا، یقینی بنانا ہوگا کہ ایک بھی بچہ ویکسین سے محروم نہ رہے، والدین یقین رکھیں ویکسین مفید اور محفوظ ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر