Advertisement
Advertisement
Advertisement

آئی جی سندھ کی جانب سے ترکی سفارتخانے کی گاڑی برآمد کرنے پر انعام

Now Reading:

آئی جی سندھ کی جانب سے ترکی سفارتخانے کی گاڑی برآمد کرنے پر انعام

آئی جی سندھ کی جانب سے ترکی سفارتخانے کی گاڑی برآمد کرنے پر ایس ایس پی اے وی ایل سی اور انکی ٹیم کو انعام دیا گیا۔

تفتیشی افسر کے مطابق مورخہ 20 نومبر2021ء کو پورٹ قاسم سے گاڑیاں اسلام آباد پشاور لے جانےوالے ٹرالر کو نوشہروفیروز کےمقام پر ٹویوٹا ویگو میں سوار نامعلوم مسلح ملزمان نے اسلحہ کے زور پر روک کر ڈرائیور اور کنڈکٹرکو یرغمال بنا لیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ ملزمان کیرئیرمیں لوڈ دونئی اَن رجسٹرڈ گاڑیاں چھین کرلے گئے۔ V-8 ترکش سفارتخانے کی ملکیت تھی۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ ایس ایس پی اے وی ایل سی نے نوشہروفیروز پولیس کی مدد سے مستونگ میں ایک کامیاب کارروائی میں گاڑی بلوچستان سے برآمد کی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پولیس کی تفتیش جاری ہے، ملزمان اور مزید گاڑیوں کی برآمدگی کیلئےچھاپے مارے جا رہے ہیں۔

Advertisement

پولیس حکام کے مطابق ضلع نوشہروفیروز سےترکش سفارتخانے کی چھینی ہوئی ٹویوٹا پراڈو(V8) بلوچستان سے برآمد کرلی گئی۔

ترجمان پولیس کا کہنا تھا کہ کارلفٹنگ جیسے جرائم کے خلاف عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر آئی جی سندھ نےایس ایس پی اے وی ایل سی اور انکی ٹیم کے لیئے دس لاکھ روپئے نقد انعام اور تعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر