Advertisement
Advertisement
Advertisement

گورنر پنجاب سے  کورین بدھ مت کے صدر کی ملاقات

Now Reading:

گورنر پنجاب سے  کورین بدھ مت کے صدر کی ملاقات
گورنر پنجاب

گورنر پنجاب چودھری محمد سرور سے  کورین بدھ مت کے صدر وینریبل ونہینگ کی سربراہی میں 70 رکنی وفد کی ملاقات ہوئی۔

گورنر ہاؤس میں ہونیوالی ملاقات میں پاکستان میں مذہبی سیاحت، بدھ مت مذہب کے ثقافتی ورثے کی تزئین و آرائش، بحالی اور انکو دنیا بھر کے بدھ مت پیروکاروں کے لیے کھولنے کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔

اس موقع پر گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کا کہنا تھا کہ کوریا کے ساتھ ہمارے اچھے تعلقات ہیں۔ ہم پاکستان میں مذہبی سیاحت اور ثقافت کے فروغ کے لیے کوشاں ہیں۔

گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کا مزید کہنا تھا کہ ہم مستقبل میں بدھ مت پر بین الاقوامی کانفرنس بھی بلائیں گے۔ ٹیکسلا میں بدھ مت کے قدیم مذہبی ورثے کو مزید محفوظ بنائیں گے۔

وفد کے صدر وینریبل ونہینگ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم گورنر ہاؤس بلانے پر گورنر پنجاب کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔لاہور ایک تاریخی اور زندہ دل شہر ہے جبکہ ہم پاکستان اور کوریا کے تعلقات مزید بہتر دیکھنا چاہتے ہیں، واپس جا کر سب کو بتاوں گا کہ پاکستان ایک پر امن ملک ہے۔

Advertisement

دوسری جانب گورنر چوہدری محمد سرور سے امر یکی قونصل جنرل کیتھرین راڈریگیز کی بھی ملاقات ہوئی۔

گورنر پنجاب

ملاقات کے دوران مسئلہ کشمیر ‘پاک امر یکہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔

گورنر چوہدری محمد سرور نے امریکی قونصل جنرل سے ملاقت میں کہا کہ مسئلہ کشمیر پر امر یکی صدرٹرمپ کی ثالثی کی پیشکش کا پاکستان نے خیر مقدم کیا ہے جبکہ امر یکہ سمیت عالمی طاقتوں کو بھی مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے اپنا کردار اداکر نا چاہیے۔

گورنر چوہدری محمد سرور نے مزید کہا کہ بھارت کے جنگی جنون اور کشمیر میں مظالم کی وجہ سے خطے میں امن دائو پر لگا ہے۔

اس موقع پر امر یکی قونصل جنرل کیتھرین راڈریگیز کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکہ ایک دوسرے کے قر یب آرہے ہیں جبکہ وزیر اعظم عمران خان اور امر یکی صدر کے تعلقات بھی مثالی ہے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


1 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایسا سندھ چاہتے ہیں جہاں باصلاحیت خواتین اور مردوں کو مالی وسائل حاصل ہوں، مراد علی شاہ
آگ اور پانی کا کھیل مزید نہیں چل سکتا، اب ٹھوس فیصلے کرنے کا وقت آگیا، وزیر اعظم کا دوٹوک موقف
اب بہت ہوگیا، افغانستان سے دہشتگردوں کی واپسی کی گارنٹی نہ ملنے پر کارروائی ہوگی، خواجہ آصف
2023 بریک ڈاؤن، کے الیکٹرک کی غفلت ثابت، نیپرا نے جرمانہ عائد کر دیا
الیکٹرک گاڑیوں کی جانب تاریخی قدم، وفاقی کابینہ نے NEV پالیسی منظور کر لی
ہم پرامن احتجاج کے حق میں ہیں، قانون شکنی ہرگز برداشت نہیں، طلال چوہدری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر