
رحیم یار خان کے ایک ریسٹورنٹ میں گیس سلنڈر لیکج کے باعث دم گھٹنے سے 3 ملازمین جاں بحق جب کہ 3 بے ہوش ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق بے ہوش ہونے والے 3 ملازمین کو انتہائی تشویشناک حالت میں شیخ زید اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ڈی ایس پی کا کہنا ہے کہ ملازمین رات گئے ڈیوٹی کے بعد گیس ہیٹر چلا کر سوئے اور گیس لیکج کے باعث ملازمین دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ملازمین کی میتیں اسپتال میں ورثاء کے حوالے کر دی گئی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News