کورونا وائرس کا شکار ہوئی کرینہ کپور آج کل اپنے دن قرنطینہ میں گزار رہی ہیں لیکن ایسا معلوم ہورہا ہے کہ یہ وقت انہیں خاصہ پسند نہیں آیا ہے۔
بالی وڈ کی نامور اداکارہ کرینہ کپور خان میں رواں ہفتے کورونا کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد سے انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔
اداکارہ اس دوران بھی سوشل میڈیا پر کافی ایکٹو نظر آرہی ہیں کیونکہ کچھ دیر پہلے اداکارہ نے ایک اسٹوری پوسٹ کی ہے جس میں انہوں نے ان گزرتے دنوں سے نفرت کا اظہار کیا ہے۔

اداکارہ کرینہ کپور خان نے اپنی اسٹوری میں لکھا ہے کہ قرنطینہ کے یہ دن بہت برے ہیں اور مجھے میرے بچوں کی بہت یاد آرہی ہے۔
اداکارہ کے گھر کو بھی انتظامیہ کی جانب سے مکمل طور پر سینیٹائز کر کے فی الحال کے لئے سیل کردیا گیا تھا۔
اس سے قبل قرینطینہ کے دوران اداکارہ سے ملنے ان کے شوہر اداکار سیف علی خان بھی آئے تھے جس کی ایک تصویر بھی کرینہ کپور نے انسٹاگرام کی اسٹوری پر اپ لوڈ کی تھی۔

مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
