Advertisement
Advertisement
Advertisement

نیب پراسیکیوٹرز کی مدت ملازمت میں توسیع یومیہ کارکردگی رپورٹ سے مشروط

Now Reading:

نیب پراسیکیوٹرز کی مدت ملازمت میں توسیع یومیہ کارکردگی رپورٹ سے مشروط
چیئرمین نیب کی تعیناتی

نیب پراسیکیوٹرز کی مدت ملازمت میں توسیع یومیہ کارکردگی رپورٹ سے مشروط کردی گئی ہے۔

بول نیوز کے مطابق نیب ترمیمی آرڈیننس کے بعد پراسیکیوشن ونگ کا کام کرنے کے طریقہ کار سے متعلق پراسیکیوٹر جنرل نیب نے تمام ڈپٹی پراسیکیوٹرز کو خصوصی مراسلے جاری کردیئے ہیں۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ نیب کے بیوروز کو کام سے روکنے کا تاثر مکمل طور پر غلط ہے، نیب کی استغاثہ ٹیم کسی کیس میں کوئی التوا نہیں مانگے گی، نیب کے وکیل تمام عدالتوں میں اپنے جواب جتنا جلدی ممکن ہو سکے جمع کرائیں گے۔

متعلقہ خبر: نیب کا کسی فرد، جماعت یا کسی تنظیم سے کوئی تعلق نہیں، جاوید اقبال

پراسیکیوٹر جنرل نیب نے اپنے خط میں ہدایت کی ہے کہ نیب پراسیکیوٹرز عدالتی نوٹس پر تین دن کے اندر تحریری جواب تیار کر کے منظوری کے لئے ہیڈکوارٹرز میں بھیجیں۔

Advertisement

دوسری جانب پراسیکیوٹر جنرل نیب نے تمام بیوروز کے ڈپٹی پراسیکیوٹر کو روزانہ کی بنیاد پر کارکردگی کا پرفارما تیار کرنے کی بھی ہدایت جاری کردی ہے۔ ڈپٹی پراسیکیوٹرز کو کہا گیا ہے کہ ڈپٹی پراسیکیوٹرز اپنے اپنے بیورو کی ہفتہ وار تفصیلی پیشرفت رپورٹ بھی ہر جمعہ کو بھیجیں، مستقبل میں پراسیکیوٹرز کو کنٹریکٹ میں توسیع یومیہ کارکردگی رپورٹ کی بنیاد پر ہی ملے گی۔

متعلقہ خبر: سینیٹ میں نیب ترمیمی بل منظور

واضح رہے کہ چند ہفتوں قبل حکومت نے نیب آرڈیننس میں ترمیم کی ہے ، جس کے بعد عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات کے حوالے سے کئی قانونی ابہام پیدا ہوگئے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر