Advertisement
Advertisement
Advertisement

یہ نہیں کہتے مہنگائی نہیں لیکن پچھلے سال سے کم ہے، ترجمان وزارت خزانہ

Now Reading:

یہ نہیں کہتے مہنگائی نہیں لیکن پچھلے سال سے کم ہے، ترجمان وزارت خزانہ

وزارت خزانہ کے ترجمان مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ ہم یہ نہیں کہتے کہ مہنگائی نہیں ہے لیکن مہنگائی پچھلے سال سے کم ہے۔ 

کراچی میں گورنر سندھ عمران اسماعیل کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران مزمل اسلم نے کہا کہ ہم یہ نہیں کہتے کہ مہنگائی نہیں ہے، جہاں بس چلتا ہے ہم قیمتیں کنٹرول کر رہے ہیں۔

متعلقہ خبر: منی بجٹ میں عام آدمی کے استعمال کی چیزیں مہنگی نہیں کریں گے

مہنگائی پچھلے سال سے کم

مزمل اسلم نے کہا کہ مہنگائی پچھلے سال سے کم ہے، رواں سال آلو اور انڈے کی قیمتیں پچھلے سال سے کم ہیں، سندھ کے علاوہ آٹا پورے ملک میں سستا 55 روپے کلو دستیاب ہے۔ کھانے پینے کی اشیا کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے لیکن درآمد کی گئیں کھانے پینے کی اشیا مہنگی ہیں۔ اس کے لیے ہم ٹارگٹڈ سبسڈی کی جانب جارہے ہیں۔

Advertisement

صنعتکار عوام کی گیس لینے پر بضد ہیں

گیس بحران سے متعلق مزمل اسلم نے کہا کہ ماضی میں گیس کا بےدریغ استعمال کیا گیا جس کی وجہ سے قلت پیدا ہوئی، گیس کا معاملہ یہ ہے کہ صنعتکار عوام کی گیس لینے پر بضد ہیں، ٹیکسٹائل سیکٹر والے کہتے ہیں صرف انہیں گیس دیں۔

متعلقہ خبر: حکومت پیٹرول پرسیلز ٹیکس حاصل کرے گی ، ترجمان وزارت خزانہ

پرتعیش اشیا پر ٹیکس لگارہے ہیں

منی بجٹ کے حوالے سے مزمل اسلم نے کہا کہ حکومت منی بجٹ نہیں بلکہ اصلاحاتی بجٹ لارہی ہے، ہم کوئی نیا ٹیکس لگانے نہیں جارہے، پرتعیش اشیا پر ٹیکس لگارہے ہیں، جس سے عام آدمی متاثر نہیں ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دوسرا ون ڈے، جنوبی افریقا نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی
چمن باڑدر پر افغان عناصر کی فائرنگ، سیکیورٹی فورسز کا ذمہ دارانہ جواب
وادی تیراہ میں منشیات کی کٹائی، ترسیل اور منظم نیٹ ورک کا انکشاف
پاکستان نے بھارتی ہندو شہریوں کو داخلے سے روکنے کا الزام مسترد کردیا
اسلام آباد اور تہران کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغاز، افتتاحی پرواز روانہ
زرمبادلہ کے ذخائر میں بڑی کمی ریکارڈ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر