Advertisement
Advertisement
Advertisement

مہمان وزرائے خارجہ کی سہولت کیلئے ہر ممکن انتظامات کو یقینی بنایا گیا ہے، وزیر خارجہ

Now Reading:

مہمان وزرائے خارجہ کی سہولت کیلئے ہر ممکن انتظامات کو یقینی بنایا گیا ہے، وزیر خارجہ
وزیر خارجہ

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مہمان وزرائے خارجہ کی سہولت کیلئے ہر ممکن انتظامات کو یقینی بنایا گیا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے وزارتِ خارجہ کے سینئر حکام کے ہمراہ پارلیمنٹ ہاؤس کا دورہ کیا، اس موقع پر اسپیشل سیکرٹری خارجہ رضا بشیر تارڑ، ترجمان وزارت خارجہ عاصم افتخار و دیگر سینئر افسران وزیر خارجہ کے ہمراہ تھے۔

وزارت خارجہ کے سینئر حکام نے وزیر خارجہ کو پارلیمنٹ میں او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے غیر معمولی اجلاس کے حوالے سے کیے گئے انتظامات سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔

وزیر خارجہ نے کانفرنس ہال، وفود کی سہولت کیلئے بنائے گئے کاؤنٹرز، میڈیکل سینٹر، میڈیا سینٹر اور مختلف میٹنگ رومز ملاحظہ کیے اور انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

مخدوم شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے غیر معمولی اجلاس کی میزبانی کو بہت بڑا اعزاز سمجھتے ہیں، وزیر اعظم عمران خان کی خصوصی ہدایت پر مہمان وزرائے خارجہ و دیگر وفود کی سہولت کیلئے ہر ممکن انتظامات کو یقینی بنایا گیا ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ آج پارلیمنٹ میں اعلیٰ حکام کی بیٹھک ہو گی جس میں کل کے ایجنڈے کو حتمی شکل دی جائے گی۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ امید ہے کہ افغانستان کی انسانی صورتحال کے تناظر میں منعقد ہونے والے اس غیر معمولی وزرائے خارجہ اجلاس کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔

دفتر خارجہ کے مطابق او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کا اہم اجلاس کل 19 دسمبر کو اسلام آباد میں ہوگا۔

اجلاس میں او آئی سی کے وزرائے خارجہ کے علاوہ اقوام متحدہ، یورپی یونین اور بین الاقوامی مالیاتی اداروں کے نمائندوں سمیت امریکا، چین، روس، جرمنی، اٹلی، جاپان اور فرانس کے خصوصی مندوبین کو بھی دعوت دی گئی ہے جبکہ افغانستان کی عبوری حکومت کا نمائندہ وفد بھی کانفرنس میں شرکت کرے گا۔

او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے اس اہم اجلاس میں امریکا نے شرکت کی یقین دہانی کرائی ہے۔

امریکا کے نماٰندہ خصوصی ٹام ویسٹ اس اجلاس میں شرکت کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار دوحہ پہنچ گئے
رحیم یار خان، دریائے سندھ میں اونچے درجے کا سیلاب، زمیندارہ بند ٹوٹنے سے دیہاتوں میں تباہی
حب کینال کا مرمتی کام مکمل، پانی کی فراہمی تاحال معطل
کراچی: شربت والے کے روپ میں جنسی درندے کے خلاف مزید مقدمات درج
معرکہ حق میں شکست کے بعد بھارت جنگی سازوسامان کے جعلی ماڈلز بنانے پر مجبور
پنجاب اسمبلی میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کی قرارداد جمع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر