بالی وڈ کے نامور اداکار وکی کوشل نے اداکاری کی دنیا میں اپنے سفر کے حوالے سے کچھ باتیں اپنے مداحوں سے شیئر کی ہیں۔
اس حوالے سے وکی کوشل نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ بھی جاری کی ہے جس میں انہوں نے اپنے سفر کے متعلق بتایا ہے۔
Advertisement
AdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
وکی کوشل نے بتایا کہ لوگ میرے کمزور کرداروں اور ابتدائی وقتوں کے حوالے سے تو جانتے ہیں لکن وہ یہ نہیں جانتے کہ میرا سب سے مضبوط اور بولڈ کردار اور وقت کون سا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ جب میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے طور پر کام کر رہا تھا وہ میرا گولڈن ٹائم تھا جہاں میں نے ایک ہیرو بننے کی سب ٹپس اور ٹرکس سکیھیں۔
وکی کوشل نے بتایا کہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے بعد میں نے اپنے کیریئر کا آغاز شارٹ فلم سے کیا اور اس کے بعد ان 8 سالوں میں ہر چھوٹے بڑے کردار کے لئے کئی آڈیشنز دیئے ۔
اداکار کا کہنا تھا کہ 8 سال کا یہ سفر میرے لئے بہت یادگار ہے جس میں بہت سے اتار چڑھاؤ دیکھے اور یہ مجھے ہمیشہ یاد رہیں گے۔
خیال رہے کہ اداکار وکی کوشل نے 24 سال کی عمر میں اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا تھا اور آج وہ ایک نیشنل ایوارڈ یافتہ کامیاب اداکار ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
