Advertisement
Advertisement
Advertisement

آرمی چیف کی ایرانی مسلح افواج کےچیف آف اسٹاف سےملاقات

Now Reading:

آرمی چیف کی ایرانی مسلح افواج کےچیف آف اسٹاف سےملاقات
آرمی چیف

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر آصف غفور نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ ایرانی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف سے ملاقات کے لئے تہران پہنچ گئے۔

 تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ تہران کے دورے میں آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے ایرانی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل محمد حسین سے ملاقات کی۔

Advertisement

اپنے پیغام میں میجر آصف غفور کا کہنا تھا کہ ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی اور سلامتی کے ماحول پر بات چیت کی گئی جبکہ علاقائی امن و استحکام کے لئے کوششوں اور پاک ایران بارڈر سیکیورٹی میکانزم پربھی تبادلہ خیال کیا۔

دوسری جانب آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ترکی کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل یاسر گلر کی ملاقات ہوئی تھی۔

آرمی چیف

شعبہ ابلاغ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دونوں فریقوں کے درمیان علاقائی سلامتی کی صورتحال سمیت پاک ترک دفاعی تعاون میں فروغ سے متعلق امور پر بات چیت ہوئی جبکہ جنرل یاسر گلر نے خطے میں امن و استحکام کے لیئے پاک فوج کے کردار کو سراہا گیا ہے۔

Advertisement

ملاقات میں پاک ایران بارڈر سیکیورٹی میکنزم پر بھی بات چیت کی گئی تھی۔

واضح رہے اس سے قبل ایک بیان میں ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا تھا کہ وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف رابطے میں ہیں کچھ ملاقاتیں رپورٹ ہوتی ہیں اور کچھ نہیں ہوتیں لیکن جب بھی ضرورت پڑتی ہےتو ملاقات ضرور ہوتی ہے۔

Advertisement

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے یہ بھی کہا تھا کہ حکومت اور فوج کے درمیان کوئی اختلاف نہیں ہے، وزیراعظم اور آرمی چیف ایک پیج پر ہیں۔ دونوں رابطے میں ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہا تھا کہ ملکی ترقی کیلئے ضروری ہےدونوں رابطے میں رہیں اور حکومت سے ریاستی امور پر دورائے نہیں ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
پاکستان کا خلائی مشن ایک نئے دور میں داخل، ہائپرسپیکٹرل سیٹلائٹ لانچنگ کی تاریخ مقرر
صدرمملکت سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ملاقات، اندرونی و بیرونی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال
خیبرپختونخوا کے نو منتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر