Advertisement
Advertisement
Advertisement

جھوٹ پھیلانا مریم اورنگزیب کے فرائض میں شامل ہے، شہباز گِل

Now Reading:

جھوٹ پھیلانا مریم اورنگزیب کے فرائض میں شامل ہے، شہباز گِل
شہباز گِل

ترجمان وزیر اعظم، معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا ہے کہ بِلا ناغہ پروپیگنڈہ اور جھوٹ پھیلانا مریم اورنگزیب کی ڈیوٹی ہے۔

ڈاکٹر شہباز گِل نے مریم اورنگزیب کے بیان پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ نا اہل درباریوں کو رٹے رٹائے بیانات کے بجائے آقاؤں کے چوری کی رسیدیں پیش کرنی چاہیے، بِلا ناغہ پروپیگنڈہ اور جھوٹ پھیلانا مریم اورنگزیب کی ڈیوٹی ہے۔

  انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی بہترین خارجہ پالیسی کے باعث پوری دنیا کی نظریں پاکستان کی جانب ہے، پاکستان کو 41 سال بعد او آئی سی کی کانفرس کی سربراہی کا موقع ملا ہے۔

ڈاکٹر شہباز گِل کا کہنا تھا کہ او آئی سی کانفرس کی سربراہی پاکستان کو ملنا ہر محبِ وطن پاکستانی کے لیے فخر جبکہ کرپٹ الائنس کیلئے باعثِ تشویش ہے، او آئی سی کے وزرائے خارجہ کا پاکستان میں آخری اجلاس 1981 میں ہوا تھا۔

انہوں نے کہا کہ پھر شریفوں اور زرداریوں کی باریوں کی سیاست نے پاکستان کو تنہا کر دیا، 5 سال تک وزیر خارجہ نہ ہونے کے باعث پاکستان کو شدید نقصان پہنچانے والوں پر آج سَکتَہ طاری ہے۔

Advertisement

ترجمان وزیر اعظم، معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل کا مزید کہنا تھا کہ عالمی نوعیت کے تقریب کے دنوں میں نااہلوں کی تنقید انکی گھٹیا سیاست کی غماز ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان نے عوام کو کرپٹ، چور اور مافیا کا غلام بنا دیا ہے، عمران صاحب الزام دوہرانے سے وہ سچ ثابت نہیں ہوتے، ٹرانسپیرنسی انٹر نیشنل آپ کو کرپشن کا انٹر نیشنل سرٹیفیکیٹ دی چکی ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ عمران صاحب ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ نے آپ کی حکومت کو چور قرار دیا ہے، پاکستان کرپشن میں 111 سے 124 نمبر پر عمران صاحب آپ کی حکومت میں پہنچا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کرپشن میں 111 سے 124 نمبر پر عمران صاحب آپ کی حکومت میں پہنچا ہے، عوام کو کرپٹ، چور، مافیا، کارٹلز کا غلام بنا دیا ہے۔

 پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان نے کہا تھا کہ چینی میں چوری، آٹے اور دوائی میں ڈاکہ اور الزام دوسروں پہ، بجلی گیس رنگ روڈ اور کووڈ فنڈ میں  کرپشن اور الزام دوسروں پہ، عمران صاحب توشہ خانہ ست گھڑیوں اور زیورات چوری اور الزام دوسروں پہ۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران صاحب 22 سال سے آپ الزام لگا رہے ہیں، 4 سال سے حکومت میں ہیں لیکن ایک الزام ثابت نہیں ہوا، عدالتوں کے فیصلے عمران صاحب کو جھوٹا ثابت کر چکے ہیں۔

Advertisement

انہوں نے کہا تھا کہ عمران صاحب آپ شریف خاندان کے حسد میں مبتلا ہیں،  کاش آپ نے یہ وقت قوم کی خدمت پر صرف کیا ہوتا۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں معلوم ہے کہ ہر گزرتے دن کے ساتھ آپ اپنی ناکامیوں کو چھپانے کے لئے اور بھی الزامات لگائیں گے، ملک میں گیس کا بحران ہے، معیشت تباہ ہے، بے روزگاری کا طوفان ہے لیکن آپ کوپرواہ نہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر