 
                                                                              آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ جنوبی ایشیا میں امن کے لیے مسئلہ کشمیر کا حل چاہتے ہیں
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی جنرل قمر جاوید باجوہ سے انڈونیشیا کی وزیر خارجہ مسز ریٹنو لیسٹاری نے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، دفاعی اور سیکیورٹی تعاون میں اضافے، علاقائی سلامتی اور افغانستان کی موجودہ صورتحال پر غور کیا گیا۔
ملاقات کے دوران انسانی ہمدردی کے اقدامات میں تعاون اور شراکت داری کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ عالمی و علاقائی امور پرانڈونیشنیا کے کردار کو اہمیت دیتے ہیں۔ جنوبی ایشیا میں امن کے لیے مسئلہ کشمیر کا حل چاہتے ہیں۔
انڈونیشنین وزیر خارجہ مسز ریٹنو لیسٹاری نے افغانستان کی صورتحال پر پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 