Advertisement
Advertisement
Advertisement

مصطفی کمال کا شیر شاہ میں دھماکے پر افسوس کا اظہار

Now Reading:

مصطفی کمال کا شیر شاہ میں دھماکے پر افسوس کا اظہار
مصطفی کمال

پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کراچی کے علاقے شیر شاہ میں دھماکے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سید مصطفی کمال نے شیر شاہ کے بند نالے میں دھماکے پر گہری تشویش اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دھماکے کے نتیجے میں 12 قیمتی انسانی جانوں کے ضائع اور متعدد افراد کے زخمی ہونے پر افسوس ہے۔

مصطفی کمال نے واقعے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات اور زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔

پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے جاں بحق افراد کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت و ہمدردی کا بھی اظہار کیا۔

واضح رہے کہ کراچی میں نجی بینک کی عمارت میں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 14 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

Advertisement

بول نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے شیر شاہ میں پراچہ چوک کے قریب واقع ایک نجی بینک کی عمارت میں عین اس وقت دھماکا ہوا جب عملہ پیشہ وارانہ خدمات سرنجام دے رہا تھا، دھماکے کے وقت عوام کی بھی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

دھماکا اس قدر شدید تھا کہ ناصرف بینک کی دیواریں گر گئی بلکہ قریب واقع پیٹرول پمپ کو بھی کافی نقصان پہنچا، اس کے علاوہ اطراف کی عمارتوں کے بھی شیشے ٹوٹ گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بینک جس عمارت میں قائم ہے وہ نالے پر بنی ہے، دھماکا بھی نالے میں گیس بھر جانے سے ہوا ہے، ملبہ ہٹانے کے لیے ہیوی مشینری بھی طلب کرلی گئی ہے۔

نجی بینک کے ترجمان نے کہا کہ بینک طویل عرصے یہاں قائم ہے، بینک کرائے پر ہے جس کی ہر ماہ ادائیگی کی جاتی ہے۔

دوسری جانب شیر شاہ دھماکے سے متعلق سوئی سدرن گیس کمپنی کا بیان سامنے آگیا ہے۔

سوئی سدرن گیس کمپنی کے ترجمان کے مطابق شیرشاہ دھماکے کی جگہ کوئی گیس پائپ لائن نہیں ہے، ہماری ٹیمیں جائے حادٹہ پر موجود ہیں، علاقے میں موجود تمام گیس پائپ لائنز بالکل محفوظ ہیں اور انہیں کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہوا۔

Advertisement

گیس کمپنی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ بم ڈسپوزل یونٹ نے بھی اپنے کلیئرنس سرٹیفکیٹ میں وجہ سیوریج لائن میں دھماکا بتایا ہے، جو کہ دھماکے میں بری طرح سے تباہ ہونے والی عمارت کے بالکل نیچے سے گزر رہا تھا۔

سوئی سدرن گیس کمپنی کے ترجمان نے کہا کہ وقوعہ پر قدرتی گیس کی کوئی بو نہیں تھی، دھماکے کے بعد آگ بھی نہیں لگی، جس سے واضح ہے کہ سوئی سدرن گیس کمپنی کی پائپ لائن سے جوڑا نہیں جا سکتا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مشرف علی زیدی عالمی میڈیا کےلئے ترجمان وزیراعظم مقرر، عطا اللہ تارڑ کی تصدیق ، نو ٹیفکیشن جاری
پنجاب اسمبلی کا 34 واں اجلاس کل شروع ہوگا، اہم بلز اور حکومتی امور پر بحث متوقع
ریڈ لائن منصوبہ عوام کیلیے وبال جان، پیپلزپارٹی نے کراچی کو تجربہ گاہ بنا دیا، حافظ نعیم الرحمان
صدر زرداری دوحہ میں پاکستان کے سماجی و معاشی عزم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
شہر قائد دوبارہ بھتہ خوروں کے نرغے میں، لیاری گینگ کے تین کارندے گرفتار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر