Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاک بحریہ کی کراچی حادثے کے بعد ریسکیو سرگرمیوں میں سول انتظامیہ کی معاونت

Now Reading:

پاک بحریہ کی کراچی حادثے کے بعد ریسکیو سرگرمیوں میں سول انتظامیہ کی معاونت
پاک بحریہ

پاک بحریہ کراچی حادثے کے بعد ریسکیو سرگرمیوں میں سول انتظامیہ کی مدد کر رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ کی غوطہ خور ٹیم دھماکے کی جگہ واقع نالے میں سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن میں مصروف ہے، پاک بحریہ کی کراچی حادثے کے بعد ریسکیو سرگرمیوں میں سول انتظامیہ کی معاونت جاری ہے۔

واضح رہے کہ کراچی میں نجی بینک کی عمارت میں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 14 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

بول نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے شیر شاہ میں پراچہ چوک کے قریب واقع ایک نجی بینک کی عمارت میں عین اس وقت دھماکا ہوا جب عملہ پیشہ وارانہ خدمات سرنجام دے رہا تھا، دھماکے کے وقت عوام کی بھی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

دھماکا اس قدر شدید تھا کہ ناصرف بینک کی دیواریں گر گئی بلکہ قریب واقع پیٹرول پمپ کو بھی کافی نقصان پہنچا، اس کے علاوہ اطراف کی عمارتوں کے بھی شیشے ٹوٹ گئے۔

Advertisement

پولیس کا کہنا ہے کہ بینک جس عمارت میں قائم ہے وہ نالے پر بنی ہے، دھماکا بھی نالے میں گیس بھر جانے سے ہوا ہے، ملبہ ہٹانے کے لیے ہیوی مشینری بھی طلب کرلی گئی ہے۔

نجی بینک کے ترجمان نے کہا کہ بینک طویل عرصے یہاں قائم ہے، بینک کرائے پر ہے جس کی ہر ماہ ادائیگی کی جاتی ہے۔

دوسری جانب شیر شاہ دھماکے سے متعلق سوئی سدرن گیس کمپنی کا بیان سامنے آگیا ہے۔

سوئی سدرن گیس کمپنی کے ترجمان کے مطابق شیرشاہ دھماکے کی جگہ کوئی گیس پائپ لائن نہیں ہے، ہماری ٹیمیں جائے حادٹہ پر موجود ہیں، علاقے میں موجود تمام گیس پائپ لائنز بالکل محفوظ ہیں اور انہیں کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہوا۔

گیس کمپنی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ بم ڈسپوزل یونٹ نے بھی اپنے کلیئرنس سرٹیفکیٹ میں وجہ سیوریج لائن میں دھماکا بتایا ہے، جو کہ دھماکے میں بری طرح سے تباہ ہونے والی عمارت کے بالکل نیچے سے گزر رہا تھا۔

سوئی سدرن گیس کمپنی کے ترجمان نے کہا کہ وقوعہ پر قدرتی گیس کی کوئی بو نہیں تھی، دھماکے کے بعد آگ بھی نہیں لگی، جس سے واضح ہے کہ سوئی سدرن گیس کمپنی کی پائپ لائن سے جوڑا نہیں جا سکتا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر