Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسٹیل ملز کی زمین فروخت کرنے سے روک دیا

Now Reading:

اسٹیل ملز کی زمین فروخت کرنے سے روک دیا
جسٹس

سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت کو پاکستان سٹیل ملز کی زمین فروخت کرنے سے روک دیا۔

تفصیلات کے مطابق عدالت نے وزارت صنعت و پیداوار کے اکاﺅنٹس منجمد کرنے کے حکم کیخلاف حکومتی درخواست  بھی خارج کردی جبکہ جسٹس گلزار نے ریمارکس دیئے کہ پاکستان سٹیل ملز بہت بڑا ادارہ تھا لیکن لوگوں نے اپنی جیبیں بھریں جس کے باعث  تباہ حال قومی اثاثے کی پیداوار صفر  ہوچکی ہیں کیوں نہ سٹیل ملز کے معاملے کا نوٹس لے لیں ؟

جسٹس گلزاراحمد کی سربراہی میں دورکنی  بنچ نے سٹیل ملز کی زمین فروخت کیخلاف درخواست پر سماعت کی گئی جبکہ جسٹس گلزار نے سٹیل ملز کی کارکردگی پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ  پاکستان سٹیل ملز بہت بڑا ادارہ تھا، جس میں گاڑیاں، ٹرک اور راکٹ تک بنتے تھے  اب صورتحال یہ ہے کہ  لوگوں نے اپنی جیبیں بھریں جس کے باعث  تباہ حال قومی اثاثے کی پیداوار صفر  ہوچکی ہیں۔

سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت کو پاکستان سٹیل ملز کی زمین فروخت کرنے سے روکتے ہوئے  وزارت صنعت و پیداوار کے اکاﺅنٹس منجمد کرنے کے حکم کیخلاف حکومتی درخواست خارج کردی۔

دوسری جانب  جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے  ریلوے گالف کلب عملدرآمد کیس میں  ریلوے رپورٹ مسترد کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے مذکورہ کلب کا بڈ پلان اور اکاؤنٹس تفصیلات طلب  کرلیں، سپریم کورٹ نےمزید سماعت پندرہ روز کیلئے ملتوی کردی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان میں گوگل کی مصنوعات کی اسمبلی لائن، وزیرِ اعظم کا خیرمقدم
سونے کی قیمت، مسلسل اتار چڑھاؤ کے بعد مستحکم
زرمبادلہ کے ذخائر میں بڑی کمی ریکارڈ
سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری، آج پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا
سونے کی قیمت مزید گھٹ گئی؛ فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر