Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی ایس بی کا سائوتھ ایشین گیمز کی ٹریننگ دینے سے انکار

Now Reading:

پی ایس بی کا سائوتھ ایشین گیمز کی ٹریننگ دینے سے انکار
PSB

پی ایس بی کی جانب سے سائوتھ ایشین گیمز کیلئے ایک ہفتہ کے ٹریننگ کیمپ میں کھانا ودیگر سہولیات دینے سے انکار کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اسپورٹس بورڈ کا دنیا کے ہر بڑے مقابلے میں پاکستان کو گولڈ میڈل دینے والی ریسلنگ فیڈریشن کے پہلوانوں کو سائوتھ ایشین گیمز کیلئے ایک ہفتہ کے ٹریننگ کیمپ و دیگر سہولیات دینے سے انکار کردیا گیا ہے۔

ڈپٹی ڈی جی پاکستان سپورٹس بورڈ منصور احمد نے سیکرٹری ریسلنگ فیڈریشن ارشد ستار پہلوان کو فون کر کے ”کورا” جواب دیدیا اور کہا کہ صرف جگہ دے سکتے ہیں باقی تمام اخراجات خودکریں۔

انہوں نے کہا ہے کہ خوراک کے بغیر پہلوان کس طرح عالمی معیار کی ٹریننگ کرسکتے ہیں، کیمپ میں قومی ٹیم کوخوراک اوردیگر سہولیات فراہم کرنا حکومت اور پاکستان اسپورٹس بورڈ کی ذمہ داری ہے۔

پاکستان ریسلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل ارشدستار پہلوان نے بتایا ہے کہ پی ایس بی کے ڈپٹی ڈی جی ایڈمن منصوراحمد نے انہیں ٹیلی فون کرکے کہا ہے کہ 10دن بعد نیپال میں شروع ہونیوالی 13ویں سائوتھ ایشین گیمز کیلئے اگر فیڈریشن ایک ہفتے کا کیمپ لگانا چاہتی ہے تو حکومت کی ہدایت کے مطابق پی ایس بی صرف رہائش کیلئے جگہ دے گا، باقی پہلوانوں کو کھانا ودیگر سہولیات کاانتظام فیڈریشن خود کرے۔

Advertisement

ارشدستار نے کہا ہے کہ ہمارے پہلوانوں نے گزشتہ سائوتھ ایشین گیمز میں تمام 7ویٹ کیٹگریز میں پاکستان کومیڈلز دئیے جبکہ ایشین بیچ گیمز، کامن ویلتھ گیمز اور ورلڈبیچ گیمز سمیت تمام بڑے مقابلوں میں گولڈ میڈلز جیت کر لائے لیکن اب حکومت کا یہ سلوک قومی پہلوانوں میں سخت مایوسی کاسبب بن رہاہے۔

 ارشد ستار نے مزید کہا کہ جب وزیراعظم عمران خان اقتدار میں آئے تو ہر کسی کو توقع تھی کہ اب پاکستان میں کھیلوں کاشعبہ بڑی ترقی کرے گا لیکن بدقسمتی سے موجودہ حکومت نے کھیل تباہ کردئیے اور ہمارا کھیلوں کامعیار زمین بوس ہوچکاہے۔

انہوں نے بتایا کہ ریسلنگ فیڈریشن سائوتھ ایشین گیمز میں تمام 7ویٹ کیٹگریز میں حصہ لے رہی ہیں اور انشاء اللہ پاکستان کوگولڈ میڈلز بھی دینگے لیکن ہم حکومتی روئیے سے سخت نالاں ہیں، پاکستان اسپورٹس بورڈ کو چاہئے کہ اپنی ذمہ داری پوری کرے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جنوبی افریقا نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو 55 رنز سے شکست دیدی
پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو بیٹنگ کی دعوت
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی آج، ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر